aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "hinaa"
یہ بھی نیا ستم ہے حنا تو لگائیں غیراور اس کی داد چاہیں وہ مجھ کو دکھا کے ہاتھ
زندگی پھر سے فضا میں روشنمشعل برگ حنا کرتی ہے
شامل ہے مرا خون جگر تیری حنا میںیہ کم ہو تو اب خون وفا ساتھ لیے جا
کانچ کے پار ترے ہاتھ نظر آتے ہیںکاش خوشبو کی طرح رنگ حنا کا ہوتا
چند معصوم سے پتوں کا لہو ہے فاکرؔجس کو محبوب کی ہاتھوں کی حنا کہتے ہیں
مجھے صاف بتائے نگار اگر تو یہ پوچھوں میں رو رو کے خون جگرملے پاؤں سے کس کے ہیں دیدۂ تر کف پا پہ جو رنگ حنا نہ رہا
مری مشاطگی کی کیا ضرورت حسن معنی کوکہ فطرت خود بہ خود کرتی ہے لالے کی حنا بندی
رو دھو کے وہ بھی ہو گیا خاموش ایک روزدو چار دن میں رنگ حنا بھی اتر گیا
تجھ سے مقابلے کی کسے تاب ہے ولےمیرا لہو بھی خوب ہے تیری حنا کے بعد
وہ آنکھوں میں کاجل وہ بالوں میں گجراہتھیلی پہ اس کے حنا مہکی مہکی
خوں ہے دل خاک میں احوال بتاں پر یعنیان کے ناخن ہوئے محتاج حنا میرے بعد
شوخیٔ رنگ حنا خون وفا سے کب تکآخر اے عہد شکن تو بھی پشیماں نکلا
اس خوشی میں حنا لگاتے ہیںکہ مرا خوں بہائے بیٹھے ہیں
کی حق سے فرشتوں نے اقبالؔ کی غمازیگستاخ ہے کرتا ہے فطرت کی حنا بندی
وقت اتنا گزر چکا ہے حناؔجانے والے سے اب گلہ بھی نہیں
چمکتا ہے شہیدوں کا لہو پردے میں قدرت کےشفق کا حسن کیا ہے شوخئ رنگ حنا کیا ہے
وہ رنگیلا ہاتھ میرے دل پہ اور اس کی مہکشمع دل بجھ سی گئی رنگ حنا کے سامنے
ہوا تھی گہری گھٹا تھی حنا کی خوشبو تھییہ ایک رات کا قصہ لہو رلا بھی گیا
بن گئی نقش جو سرخی ترے افسانے کیوہ شفق ہے کہ دھنک ہے کہ حنا ہے کیا ہے
یہ میرے ہاتھ کی لکیریں کھل رہی تھیں یا کہ خودشگن کی رات خوشبوئے حنا ہی اور ہو گئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books