aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ijaara"
کیا قیامت ہے کہ دل جس کا نگر ہے محسنؔدل پہ اس کا بھی اجارہ نہیں دیکھا جاتا
یہ حسد ہے کہ محبت کی اجارہ داریدرمیاں اپنا بھی سایہ نہیں دیکھا جاتا
نہیں رہی اب جنوں کی زنجیر پر وہ پہلی اجارہ داریگرفت کرتے ہیں کرنے والے خرد پہ دیوانہ پن سے پہلے
بنام طاقت کوئی اشارہ نہیں چلے گااداس نسلوں پہ اب اجارہ نہیں چلے گا
تم بھی تو مظفرؔ کی کسی بات پہ بولوشاعر کا ہی لفظوں پہ اجارا نہیں ہوتا
مرے حدود میں ہے میرے آس پاس کی دھندرہا یہ شہر تو اس کا نہیں اجارہ مجھے
غالبؔ ترا احوال سنا دیں گے ہم ان کووہ سن کے بلا لیں یہ اجارا نہیں کرتے
اس سے نادان ہی بن کر ملیےکچھ اجارہ نہیں دانائی کا
بہار مقروض ہے گھروں اور مقبروں کیگلوں پہ رستوں کا ہی اجارہ نہیں چلے گا
دیں جسے چاہیں دل ہمارا ہےاس میں کیا آپ کا اجارا ہے
حسن ہو خیر ہو صداقت ہوسب پہ ان کی اجارہ داری ہے
ہم کہ میخانے کے وارث تھے ہیں اب تک تشنہ لبچند کم ظرفوں کو صہبا کا اجارا مل گیا
وہ بھی وقت آتا ہے ساقی بھی بدل جاتے ہیںمے کدے پر کبھی مستوں کا اجارا نہ گیا
تو بولے وہ کہ جسے چاہیں ہم پلائیں شرابخوشی ہماری ترا اس میں کیا اجارا ہے
تجھے دراہم و دینار کی شہی زیبامیں مطمئن ہوں کہ لفظوں پہ ہے اجارا مرا
جو چاہتا ہے وہ تسخیر کر لے دنیا کوکسی بھی شے پہ نہیں ہے یہاں اجارہ مرا
محبت کے دعوے ملے خاک میں سبوہ کہتے ہیں کیا ہے اجارہ تمہارا
ختم ہو تاکہ ستاروں کی اجارہ داریخاک کو مائل پرواز کیا ہے میں نے
کسی کو دل پہ اجارہ کیسے ہو سکتا ہےمن ہے مٹی گارا کیسے ہو سکتا ہے
مہ و انجم سے لوٹ آئیں اجارہ دار دنیا کےجہاں یہ پاؤں رکھتے ہیں وہاں تابش نہیں رہتی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books