aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ilaaj-e-ijz"
تمہی بتاؤ مرے ہو گے اور کیسے تمعلاج عجز بھی نکلا نہیں رعونت کا
بس ایک ہم ہی لیے جائیں درس عجز و نیازکبھی تو اکڑی ہوئی گردنوں میں بھی خم آئے
زخم ملتے ہیں علاج زخم دل ملتا نہیںوضع قاتل رہ گئی رسم مسیحائی گئی
لکھیں جب کاتب تقدیر نے بندوں کی تقدیریںمرے حصے میں عجز اور ان کے حصے میں غرور آیا
آگہی دام شنیدن جس قدر چاہے بچھائےمدعا عنقا ہے اپنے عالم تقریر کا
شوق ہے ساماں طراز نازش ارباب عجزذرہ صحرا دست گاہ و قطرہ دریا آشنا
وہ راز نالہ ہوں کہ بہ شرح نگاۂ عجزافشاں غبار سرمہ سے فرد صدا کروں
رونا علاج ظلمت دنیا نہیں تو کیاکم از کم احتجاج خدائی ہے روئیے
اک یہ بھی تو انداز علاج غم جاں ہےاے چارہ گرو درد بڑھا کیوں نہیں دیتے
اب کیا علاج درد دل بے طلب کروںکچھ ہو تو ان سے نامہ و پیغام بھی چلے
کچھ آج علاج دل بیمار تو کر لیںاے جان جہاں آؤ ذرا پیار تو کر لیں
ایسا علاج حبس دل زار چاہئےاک در فصیل جاں میں ہوا دار چاہئے
ہم نے علاج زخم دل تو ڈھونڈ لیا لیکنگہرے زخموں کو بھرنے میں وقت تو لگتا ہے
علاج درد دل تم سے مسیحا ہو نہیں سکتاتم اچھا کر نہیں سکتے میں اچھا ہو نہیں سکتا
وہی علاج شب سختی خزاں تھا ظفرؔجو ایک پھول کسی نو بہار نے نہ دیا
علاج درد دل سوگوار ہو نہ سکاوہ غم نواز رہا غم گسار ہو نہ سکا
آؤ علاج تلخئ کام و گلو کریںکچھ دیر شغل جام رہے گفتگو کریں
اپنا علاج تنگئ دل وہ نہ کر سکےمیرا علاج تنگی داماں ہوا تو کیا
امرت نہیں نصیب تو زہراب ہی سہیکچھ تو علاج شدت تشنہ لبی کرو
طرز نگاہ عجز یہی عرض حال ہےاے رمز داں ہمن کے انکھیوں کا کلام جان
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books