aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ittifaaqaat-e-mohabbat"
اتفاقات محبت نے یہ ثابت کر دیاوہ بھی پیشانی میں ہے شاید جو پیش آنی نہیں
لکھتا بھی ہے مجھ کو سر قرطاس محبتمذموم جو لگتا ہوں مٹا کیوں نہیں دیتا
جو چاہتے ہو سو کہتے ہو چپ رہنے کی لذت کیا جانویہ راز محبت ہے پیارے تم راز محبت کیا جانو
اب تو سودائے محبت ہے فقط دیوانگیورنہ سودائے محبت کا بھی اک اسلوب تھا
پھر لاکھ محبت کو رضاؔ کوئی سنوارےآغاز محبت کا زمانہ نہیں آتا
حسن والوں کی خدائی ہے خدائی برہمکس کو رحم آئے محبت کے گنہگاروں پر
ایسی بھی کیا نگاہ محبت سے دشمنیپھولوں سمیت رنگ گلستاں بدل گیا
آپ کے شکوۂ بے جا کا گلہ کیا کرناآپ نے اپنی محبت تو کبھی دی ہوتی
یہی فرض کر لو کہ درد محبتنہ تم نے سنا اور نہ میں نے سنایا
ہر زباں پر ہے اب ہمارا ناماے محبت تری عنایت ہے
گرفتار محبت کر لیا باتوں ہی باتوں میںتسلسل سے نمایاں ہو گئی زنجیر کی صورت
یا رب حیات عشق مری بے مزا نہ ہوجیتے جی دل سے درد محبت جدا نہ ہو
ضبط غم شیوۂ محبت ہےکیوں جفا کا گلہ کرے کوئی
اے محبت یہ کیا کیا تو نےبد گمانی ہی بد گمانی ہے
ہم نے بڑے خلوص و محبت سے بات کیجب بھی ہمیں ملا ہے کوئی معتبر کہیں
خیال میں بھی یہ آئے تو سانس رک جائےکہ ہم سے ان سے محبت کا واسطہ نہ رہا
بن کر ارمان محبت جو دلوں پر چھا سکےکہنے والے بھی کہیں تو ایسا افسانہ کہیں
اہل جہاں کو مجھ سے عداوت ہے کیا کروںیہ طرز انتقام محبت ہے کیا کروں
یہ کوئی عیب ہے یا انتہا محبت کیکہ آئنے میں مجھے عکس دو نظر آئے
آگاہ رہ و رسم محبت ہیں جو عاشقوہ خود کو فغاں سے کبھی رسوا نہیں کرتے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books