aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jauharii"
جوہری بند کئے جاتے ہیں بازار سخنہم کسے بیچنے الماس و گہر جائیں گے
دلوں میں گرنے والے اشک چنتاکہیں اک جوہری ایسا نہیں تھا
کون ہیرا ہے یہاں اور کون ہے ہیرا نمافرق اتنا سا بتا کر جوہری خطرے میں ہے
گہر کو جوہری صراف زر کو دیکھتے ہیںبشر کے ہیں جو مبصر بشر کو دیکھتے ہیں
سیپ اور جوہری کے سب رشتےشعر اور شعر کے ہنر میں ہیں
جوہری پر ترے در دنداںآب و دانہ حرام کرتے ہیں
یوں ہی مٹی میں پڑا ایک ہنر ہوں میں بھیجوہری مجھ کو پرکھ لے تو میں ہیرا ہو جاؤں
سادگی کا نور چہرے سے ٹپکتا ہے حضورمیں نے دیکھا جوہری بازار چھوٹا پڑ گیا
بھول کے جوہری اپنے لعل و جواہر کوشوق در نایاب میں الجھا بیٹھا ہے
ہے تصور بسکہ آنکھوں میں خط رخسار کاآئنے کی طرح جوہر دار آنکھیں ہو گئیں
ہم جن کی نذر کرتے جواہر کلام کےطاہرؔ ہمارے شہر میں وہ جوہری نہ تھے
جو سجتا ہے کلائی پر کوئی زیور حسینوں کیتبھی بڑھتی ہیں قیمت جوہری تیرے نگینوں کی
کئی راز محبت دل میں پوشیدہ ہی رہتے ہیںیہ گوہر جوہری سے بھی تو پہچانے نہیں جاتے
یہ جھوٹے نگ ہیں مگر حسن سے تراشے ہیںتو جوہری ہے اگر جگمگاہٹیں پہچان
جل کے ہم راکھ ہوئے ہیں کہ بنے ہیں کندنجوہری بن کے کسی شخص نے پرکھا ہی نہیں
پان کھا کر جو اگال آپ نے تھوکا صاحبجوہری محو ہوے لعل یمن یاد آیا
تولتا کیا مجھ کو کوئی جوہری میزان میںمیں تھا میرا اور پڑا تھا کوئلے کی کان میں
دل چلا ہے عشق کا ہو جوہریلب ترے لعل بدخشاں بوجھ کر
ہیں آپ جوہری تو پرکھنا ہے آپ کواپنے ہر ایک شعر میں موتی جڑا ہوں میں
مری پرکھ کو بھی آئیں گے جوہری بیتابؔہوں لعل ناب مگر شہر کم نظر میں ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books