aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jeb"
سنا ہے جب سے حمائل ہیں اس کی گردن میںمزاج اور ہی لعل و گہر کے دیکھتے ہیں
دیوانگی سے دوش پہ زنار بھی نہیںیعنی ہمارے جیب میں اک تار بھی نہیں
کیا تھا عہد جب لمحوں میں ہم نےتو ساری عمر ایفا کیوں کریں ہم
جیب میں کچھ تو رہے گا علویؔلاؤ تم سب کی دعا لے جاؤں
بھری ہو جیب تو انساں نشے میں چور رہتا ہےذرا سی تنگ دستی سب نزاکت چھین لیتی ہے
اک آفتاب ہے مری جیب نگاہ میںپہنائی نمود سحر کس کے پاس ہے
مجھے چاک جیب و دامن سے نہیں مناسبت کچھیہ جنوں ہی کو مبارک رہ و رسم عامیانہ
میں نے آنکھوں سے جیب بھر لی ہےدیکھتا ہوں کہاں چھپے گا تو
تھا خواب میں خیال کو تجھ سے معاملہجب آنکھ کھل گئی نہ زیاں تھا نہ سود تھا
جب کہ تجھ بن نہیں کوئی موجودپھر یہ ہنگامہ اے خدا کیا ہے
میں اس گلی میں گیا اور دل و نگاہ سمیتجمالؔ جیب میں جو کچھ تھا جھاڑ آیا ہوں
صحبت پیر روم سے مجھ پہ ہوا یہ راز فاشلاکھ حکیم سربجیب ایک کلیم سر بکف
گویا اس سوچ میں ہے دل میں لہو بھر کے گلابدامن و جیب کو گلنار کروں یا نہ کروں
دیوانہ نہ سمجھے ہمیں وہ سمجھے شرابیاب چاک کبھی جیب و گریباں نہ کریں گے
کر رحم میرے جیب و گریباں پہ ہم نفسچلتی ہے کوئے یار میں کیونکر ہوا نہ پوچھ
صرف میں ہی نہیں بازار کی مندی کا شکارجیب میں لے کے خسارے تو سبھی جائیں گے
تصویر تیری یوں ہی رہے کاش جیب میںگویا کہ حسن وادیٔ کیلاش جیب میں
لوگ اسے بھگوان کہیں گےجس کی جیب میں پیسے ہوں گے
اک انگوٹھی لے نہ پائیں اتنے میں اس کے لیےجوڑ رکھے تھے جو پیسے جیب خرچے کاٹ کر
دونوں عالم تری نیرنگ ادائی کے نثاراب کوئی چیز یہاں جیب محبت میں نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books