aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jhuum"
پیڑوں کی طرح حسن کی بارش میں نہا لوںبادل کی طرح جھوم کے گھر آؤ کسی دن
کبھی دن کی دھوپ میں جھوم کے کبھی شب کے پھول کو چوم کےیوں ہی ساتھ ساتھ چلیں سدا کبھی ختم اپنا سفر نہ ہو
شمع جس کی آبرو پر جان دے دے جھوم کروہ پتنگا جل تو جاتا ہے فنا ہوتا نہیں
کیا جانے کس کی پیاس بجھانے کدھر گئیںاس سر پہ جھوم کے جو گھٹائیں گزر گئیں
جھوم کے پھر چلیں ہوائیں وجد میں آئیں پھر فضائیںپھر تری یاد کی گھٹائیں سینوں پہ چھا کے رہ گئیں
جھوم کر آج یہ شب رنگ لٹیں بکھرا دےدیکھ برسات بڑی دیر کے بعد آئی ہے
لہرا کے جھوم جھوم کے لا مسکرا کے لاپھولوں کے رس میں چاند کی کرنیں ملا کے لا
جھوم کے جب رندوں نے پلا دیشیخ نے چپکے چپکے دعا دی
کس نے بھیگے ہوئے بالوں سے یہ جھٹکا پانیجھوم کر آئی گھٹا ٹوٹ کے برسا پانی
میں تیز ہوا میں بھی بگولے کی طرح تھاآیا تھا مجھے طیش مگر جھوم اٹھا میں
ترنم عرض مکرر سنائیے ارشادکسی نے سنیے کہا بزم جھوم جھوم گئی
جھوم کر گاؤ میں شرابی ہوںرقص فرماؤ میں شرابی ہوں
جھوم رہے ہیں بھیگ رہے ہیںپیڑ پرندے منظر بارش
برق حوادث اللہ اللہجھوم رہی ہے شاخ نشیمن
بسمل کے تڑپنے کی اداؤں میں نشہ تھامیں ہاتھ میں تلوار لیے جھوم رہا تھا
صبح سویرے کون سی صورت پھلواری میں آئی ہےڈالی ڈالی جھوم اٹھی ہے کلی کلی لہرائی ہے
ساری محفل جس پہ جھوم اٹھی مجازؔوہ تو آواز شکست ساز ہے
کھل گئے جنتوں کے وہاں زائچےدو قدم جھوم کر جب چلا آدمی
مہک سے جھوم اٹھے سارا جیونمیں ایسا گل کھلانا چاہتا ہوں
چال ابر کی چلا جو گلستاں میں جھوم کرطاؤس نے قدم ترے رہوار کے لیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books