aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "juz"
غم ہستی کا اسدؔ کس سے ہو جز مرگ علاجشمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہوتے تک
جز نام نہیں صورت عالم مجھے منظورجز وہم نہیں ہستیٔ اشیا مرے آگے
فطرت حسن تو معلوم ہے تجھ کو ہمدمچارہ ہی کیا ہے بجز صبر سو ہوتا بھی نہیں
جز گماں اور تھا ہی کیا میرافقط اک میرا نام تھا میرا
ہوں قطرہ زن بہ وادیٔ حسرت شبانہ روزجز تار اشک جادۂ منزل نہیں رہا
جز ترے کوئی بھی دن رات نہ جانے میرےتو کہاں ہے مگر اے دوست پرانے میرے
قلندر جز دو حرف لا الٰہ کچھ بھی نہیں رکھتافقیہ شہر قاروں ہے لغت ہائے حجازی کا
حاضر ہیں کلیسا میں کباب و مئے گلگوںمسجد میں دھرا کیا ہے بجز موعظہ و پند
جز سزا اور ہو شاید کوئی مقصود ان کاجا کے زنداں میں جو رہتے ہیں گھروں کے ہوتے
بجز دیوانگی واں اور چارہ ہی کہو کیا ہےجہاں عقل و خرد کی ایک بھی مانی نہیں جاتی
بجز اپنے میسر ہے مجھے کیاسو خود سے اپنی جیبیں بھر رہا ہوں
جز زمین کوئے جاناں کچھ نہیں پیش نگاہجس کا دروازہ نظر آیا صدا دینے لگے
بجز موج فنا دنیا میں محسنؔہماری جستجو کس کو رہی تھی
بھلا کہاں کوئی جز اس کے ملنے والا تھابس ایک جرأت ناکام لے گیا مجھ سے
جز دل کوئی مکان نہیں دہر میں جہاںرہزن کا خوف بھی نہ رہے در کھلا بھی ہو
کوہ و کمر میں ہم صفیر کچھ نہیں اب بجز ہوادیکھیو پلٹیو نہ آج شہر سے پر لیے بغیر
چشم بند خلق جز تمثال خود بینی نہیںآئنہ ہے قالب خشت در و دیوار دوست
جز قیس اور کوئی نہ آیا بروئے کارصحرا مگر بہ تنگی چشم حسود تھا
اب گئے اس کے جز افسوس نہیں کچھ حاصلحیف صد حیف کہ کچھ قدر نہ جانی اس کی
اداسیوں کا سبب کیا کہیں بجز اس کےیہ زندگی ہے پریشانیاں تو ہوتی ہیں
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books