aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kaave-kaave"
شب فراق نہ کاٹے کٹے ہے کیا کیجےنہ صبح ہوئے ہے نہ پو پھٹے ہے کیا کیجے
جنہیں ضرورت ان کو موت نہیں آتیوہ سب کالے کوے کھا کر بیٹھے ہیں
کوئی مٹکا بغیر پیندے کاآخری رنج ایک کوے کا
کاو کاو سخت جانی ہائے تنہائی نہ پوچھصبح کرنا شام کا لانا ہے جوئے شیر کا
کالے کوے تو بہت جھوٹی خبر دیتے ہیںتو کبوتر کئی پیغام رسا پال سفید
کرتا ہوں ایذائے تنہائی کی تدبیریں بہتکاو کاو امتحاں لیتی ہے ہر تدبیر کا
کون آئے گا مری دہلیز پہ برسوں کے بعدآج ہم پھر کھو گئے کوے کے کاؤں کاؤں میں
باتیں کرنی پڑتی ہیں دیوار پہ بیٹھے کوے سےاس چڑیا سے سارے دن کا قصہ کہنا پڑتا ہے
میکدے توڑ کے بستی میں سبیلیں باندھوگر حسینی ہو تو پہنچا دو نا گھر گھر پانی
آپ کی بستی میں جب بہری سماعت ہو گئیکوئلیں گونگی ہوئیں کوے سریلے ہو گئے
کوے ملہار گائیں کہ الو بھجن سنائیںجب گلستاں میں شور عنادل نہیں رہا
ہم ہیں اوصاف پہ معیار پرکھنے والےاس لئے کوے کو سرخاب نہیں کہہ سکتے
میکدے کا اے ساقی کیا یہی ہے سرمایہچند ٹوٹے پیمانے اک شکستہ بوتل ہے
گر یہی ہے روش اہل گلستاں تو قویؔجل سکیں گے نہ گلستاں میں بہاروں کے چراغ
کر رہے ہیں لوگ تسخیر مہ و انجم مگرقعر عشرت میں قویؔ انساں اترتا جائے ہے
مرے کس کام کے ہیں اب یہ کوے اور کبوترعبث برباد گھر کی چار دیواری کریں گے
نہ صرف پھل بلکہ پھول پتے بھی کھا گئے بھوکے چیل کوےکبھی جو سرسبز و بار آور تھے نخل ننگے کھڑے ہوئے ہیں
چیل کوے تو بہت دیکھے تری بستی میںامن کا کوئی کبوتر نہیں دیکھا ہم نے
کاو کاو مژۂ یار و دل زار و نزارگتھ گئے ایسے شتابی کہ چھڑایا نہ گیا
جام کیوں ہاتھ سے گر جاتا ہےمیکدے میں کوئی پیاسا ہوگا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books