aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kahne"
ساری دنیا کی نظر میں ہے مرا عہد وفااک ترے کہنے سے کیا میں بے وفا ہو جاؤں گا
کیا تکلف کریں یہ کہنے میںجو بھی خوش ہے ہم اس سے جلتے ہیں
کہنے کو رہتے ہو دل میںپھر بھی کتنے دور کھڑے ہو
بے وفا کہنے کی شکایت ہےتو بھی وعدہ وفا نہیں ہوتا
یہ کہنا تھا ان سے محبت ہے مجھ کویہ کہنے میں مجھ کو زمانے لگے ہیں
دل سے تو ہر معاملہ کر کے چلے تھے صاف ہمکہنے میں ان کے سامنے بات بدل بدل گئی
تڑپ پھر اے دل ناداں کہ غیر کہتے ہیںاخیر کچھ نہ بنی صبر اختیار کیا
ہم نہ ہوتے تو کسی اور کے چرچے ہوتےخلقت شہر تو کہنے کو فسانے مانگے
کیا مرا تذکرہ جو ساقی نے بادہ خواروں کی انجمن میںتو پیر مے خانہ سن کے کہنے لگا کہ منہ پھٹ ہے خار ہوگا
اک صرف ہمیں مے کو آنکھوں سے پلاتے ہیںکہنے کو تو دنیا میں مے خانے ہزاروں ہیں
وہ مجھے قتل کر کے کہتے ہیںمانتا ہی نہ تھا یہ کیا کہئے
کہنے کو غم ہجر بڑا دشمن جاں ہےپر دوست بھی اس دوست سے بہتر نہیں ملتا
نہ مجھ کو کہنے کی طاقت کہوں تو کیا احوالنہ اس کو سننے کی فرصت کہوں تو کس سے کہوں
زندگی میری تھی لیکن اب توتیرے کہنے میں رہا کرتی ہے
قفس میں مجھ سے روداد چمن کہتے نہ ڈر ہمدمگری ہے جس پہ کل بجلی وہ میرا آشیاں کیوں ہو
کچھ بھی بچا نہ کہنے کو ہر بات ہو گئیآؤ کہیں شراب پئیں رات ہو گئی
ہم تیرے آستاں پہ یہ کہنے کو آئے ہیںوہ خاک ہو گئے جو ترے آستاں کے تھے
سب دوست مرے منتظر پردۂ شب تھےدن میں تو سفر کرنے میں دقت بھی بہت تھی
نشورؔ اہل زمانہ بات پوچھو تو لرزتے ہیںوہ شاعر ہیں جو حق کہنے سے کترایا نہیں کرتے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books