aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kare.n"
نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہمبچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم
ہم بھی مجبوریوں کا عذر کریںپھر کہیں اور مبتلا ہو جائیں
کیا تکلف کریں یہ کہنے میںجو بھی خوش ہے ہم اس سے جلتے ہیں
دل یہ کہتا ہے کہ شاید ہے فسردہ تو بھیدل کی کیا بات کریں دل تو ہے ناداں جاناں
ناحق ہم مجبوروں پر یہ تہمت ہے مختاری کیچاہتے ہیں سو آپ کریں ہیں ہم کو عبث بدنام کیا
ہم نہیں وہ جو کریں خون کا دعویٰ تجھ پربلکہ پوچھے گا خدا بھی تو مکر جائیں گے
آج ہم کیا گلہ کریں اس سےگلۂ تنگیٔ قبا کیجے
آؤ اک سجدہ کریں عالم مدہوشی میںلوگ کہتے ہیں کہ ساغرؔ کو خدا یاد نہیں
جرم میں ہم کمی کریں بھی تو کیوںتم سزا بھی تو کم نہیں کرتے
وہ کریں بھی تو کن الفاظ میں تیرا شکوہجن کو تیری نگہ لطف نے برباد کیا
بہتر تو ہے یہی کہ نہ دنیا سے دل لگےپر کیا کریں جو کام نہ بے دل لگی چلے
ہم تو دشمن کو دوست کر لیتےپر کریں کیا تری خوشی ہی نہیں
مری لحد پہ پتنگوں کا خون ہوتا ہےحضور شمع نہ لایا کریں جلانے کو
آپ للہ نہ دیکھا کریں آئینہ کبھیدل کا آ جانا بڑی بات نہیں ہوتی ہے
اے یاد یار تجھ سے کریں کیا شکایتیںاے درد ہجر ہم بھی تو پتھر کے ہو گئے
گانٹھ اگر لگ جائے تو پھر رشتے ہوں یا ڈوریلاکھ کریں کوشش کھلنے میں وقت تو لگتا ہے
کیا کریں وہ سنانے کو پیار کی باتیںانہیں ہے مجھ سے عداوت کسی کو کیا معلوم
بس فائلوں کا بوجھ اٹھایا کریں جنابمصرعہ یہ جونؔ کا ہے اسے مت اٹھائیے
لازم نہیں کہ خضر کی ہم پیروی کریںجانا کہ اک بزرگ ہمیں ہم سفر ملے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books