aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khandar"
ایک اجڑے ہوئے ویران کھنڈر میں آذرؔنا مناسب ہے مگر جانے کو جی چاہتا ہے
کھنڈر کی تہ سے بریدہ بدن سروں کے سواملا نہ کچھ بھی خزانوں کی آرزو کر کے
مہمان قصر ہیں ہمیں کچھ رمز چاہئیںیہ پوچھ کے بتاؤ کھنڈر کس کے پاس ہے
تم اگر اب بھی کھنڈر دیکھ کے خوش ہوتے ہوتو کسی دن مری جانب نکل آنا مرے دوست
میرا اسلاف سے رشتہ تو نہ توڑ اے دنیاسب محل تیرے ہیں لیکن یہ کھنڈر میرا ہے
خوش رنگ اور خوشبو گل پھول ہیں کھلائےاس خاک کے کھنڈر کو کیا گلستاں بنایا
چیختا کھنڈر ہے روتی ہے حویلی دل کیگھر یہ آسیب زدہ ہے ترے جانے کے بعد
بیٹھے ہیں راستے میں دل کا کھنڈر سجا کرشاید اسی طرف سے اک دن بہار گزرے
جسم کے اس کھنڈر کی تنہائیاور یہ رات بھر کی تنہائی
میری بجھتی ہوئی آنکھوں سے کرن چنتا ہےمیری آنکھوں کا کھنڈر شہر معانی نکلا
کچھ دیر کو نگاہ ٹھہر جائے گی ضرورافسانے میں اک ایسا کھنڈر چھوڑ جاؤں گا
جدا ہو کر بھی انشا کی محبت اس کے دل میں ہےکسی پر ظلم ہوتا ہے قلندر چیخ اٹھتا ہے
کیوں ترے ساتھ رہیں عمر بسر ہونے تکہم نہ دیکھیں گے عمارت کو کھنڈر ہونے تک
ہر اک خشت کہن افسانۂ دیرینہ کہتی ہےزبان حال سے ٹوٹے کھنڈر فریاد کرتے ہیں
یہ آب و تاب جو مجھ میں ہے سب اسی سے ہےاگر وہ چھوڑ دے مجھ کو تو میں کھنڈر ہو جاؤں
کھنڈر سمجھ کے مری سیر کرنے آیا تھاگیا تو موسم غم پھول دھر گیا مجھ میں
کہیں پر سلسلہ ہے کوٹھیوں کاکہیں گرتے کھنڈر ہیں نالیاں ہیں
جلا کے کون مجھے اب چلے کسی کی طرفبجھے دیے کو تو عادلؔ کھنڈر میں رہنا ہے
پھر سلگنے لگے یادوں کے کھنڈرپھر کوئی تاک خنک یاد آئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books