aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khariidaar"
پھر شوق کر رہا ہے خریدار کی طلبعرض متاع عقل و دل و جاں کیے ہوئے
دنیا میں ہوں دنیا کا طلب گار نہیں ہوںبازار سے گزرا ہوں خریدار نہیں ہوں
مرے دامن میں شراروں کے سوا کچھ بھی نہیںآپ پھولوں کے خریدار نظر آتے ہیں
میں تو خود بکنے کو بازار میں آیا ہوا ہوںاور دکاں دار خریدار سمجھتے ہیں مجھے
چشم دلال جنس رسوائیدل خریدار ذوق خواری ہے
ہم ہیں متاع کوچہ و بازار کی طرحاٹھتی ہے ہر نگاہ خریدار کی طرح
میں چاہتا ہوں خریدار پر یہ کھل جائےنیا نہیں ہوں رکھا ہوں یہاں نیا کر کے
ایک تو خواب لیے پھرتے ہو گلیوں گلیوںاس پہ تکرار بھی کرتے ہو خریدار کے ساتھ
ہم گل خواب سجاتے تھے دکان دل میںاور پھر خود ہی خریدار ہوا کرتے تھے
ہر گھڑی چشم خریدار میں رہنے کے لیےکچھ ہنر چاہئے بازار میں رہنے کے لیے
عجب فسون خریدار کا اثر ہے کہ ہماسی کی آنکھ سے اپنے ہنر کو دیکھتے ہیں
بک جاتے ہیں ہم آپ متاع سخن کے ساتھلیکن عیار طبع خریدار دیکھ کر
بازار میں خوشبو کے خریدار کہاں ہیںیہ پھول ہیں بے رنگ بتا دیں تو کسے دیں
صد کارواں وفا ہے کوئی پوچھتا نہیںگویا متاع دل کے خریدار مر گئے
شاید آ جائیں کبھی چشم خریدار میں ہمجان و دل بیچ میں بازار کے رکھ دیتے ہیں
کھلا ہے جھوٹ کا بازار آؤ سچ بولیںنہ ہو بلا سے خریدار آؤ سچ بولیں
کس کو بکنا تھا مگر خوش ہیں کہ اس حیلے سےہو گئیں اپنے خریدار سے باتیں کیا کیا
ایسا نادان خریدار بھی کوئی ہوگاجو ترے غم کے عوض ساری خدائی لے لے
وقت کو سود پہ دے اور نہ رکھ کوئی حساباب بھلا کیسا زیاں کوئی خریدار نہیں
تیرے ہونٹھوں کے تبسم کا طلب گار ہوں میںاپنے غم بیچ دے ردی کا خریدار ہوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books