aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khate"
لوگ ٹوٹ جاتے ہیں ایک گھر بنانے میںتم ترس نہیں کھاتے بستیاں جلانے میں
غم عشق میں مزا تھا جو اسے سمجھ کے کھاتےیہ وہ زہر ہے کہ آخر مے خوش گوار ہوتا
خط ایسا لکھا ہے کہ نگینے سے جڑے ہیںوہ ہاتھ کہ جس نے کوئی زیور نہیں دیکھا
دل آشفتگاں خال کنج دہن کےسویدا میں سیر عدم دیکھتے ہیں
ہنستے ہوئے ماں باپ کی گالی نہیں کھاتےبچے ہیں تو کیوں شوق سے مٹی نہیں کھاتے
کون بچائے گا پھر توڑنے والوں سےپھول اگر شاخوں سے دھوکا کھاتے ہیں
کتراتے ہیں بل کھاتے ہیں گھبراتے ہیں کیوں لوگسردی ہے تو پانی میں اتر کیوں نہیں جاتے
زخم کھاتے ہیں اور مسکراتے ہیں ہمحوصلہ اپنا خود آزماتے ہیں ہم
کارخانے سے جنوں کے بھی میں عریاں نکلامیری قسمت کا نہ ایک آدھ گریباں نکلا
غنیمت تم اسے سمجھو کہ اس خم خانہ میں یارونصیب اک دم دل خرم ہمیں بھی ہو تمہیں بھی ہو
وطن کو کچھ نہیں خطرہ نظام زر ہے خطرے میںحقیقت میں جو رہزن ہے وہی رہبر ہے خطرے میں
آمد خط سے ہوا ہے سرد جو بازار دوستدود شمع کشتہ تھا شاید خط رخسار دوست
سبزۂ خط سے ترا کاکل سرکش نہ دبایہ زمرد بھی حریف دم افعی نہ ہوا
نہ دینا خط شوق گھبرا کے پہلےمحل موقع اے نامہ بر دیکھ لینا
دوست سے کیوں بھلا نہ کھاتے فریبدوست پہ اعتبار ہوتا ہے
قسم جنازے پہ آنے کی میرے کھاتے ہیں غالبؔہمیشہ کھاتے تھے جو میری جان کی قسم آگے
آمد خط سے نہ کر خندۂ شیریں کہ مبادچشم مور آئینۂ دل نگرانی مانگے
کیوں لگے دینے خط آزادیکچھ گنہ بھی غلام کا صاحب
فاصلے کے معنی کا کیوں فریب کھاتے ہوجتنے دور جاتے ہو اتنے پاس آتے ہو
عقل کہتی ہے دوبارہ آزمانا جہل ہےدل یہ کہتا ہے فریب دوست کھاتے جائیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books