aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khizar"
وہ اچھا تھا جو بیڑا موج کے رحم و کرم پر تھاخضر آئے تو کشتی ڈوبتی معلوم ہوتی ہے
عمر خضر کی اس کو تمنا کبھی نہ ہوانسان جی سکے جو محبت میں چار دن
مت دشت محبت میں قدم رکھ کہ خضر کوہر گام پہ اس رہ میں سفر سے حذر آوے
وہ کون تھا جو لے کے مجھے گھر سے چل پڑاصورت خضر کی تھی نہ وہ چہرہ خضر کا تھا
زخم تازہ کر رہا ہوں چارہ گر کو دیکھ کرراستہ میں نے بدل ڈالا خضر کو دیکھ کر
آدمی کو گمراہی لے گئی ستاروں تکرہ گئے بیاباں میں حضرت خضر تنہا
میری معزولی کی سننا چاہتے ہیں سب خبرسوچتا ہوں جانشیں بن کر مرا آئے گا کون
اے ذوقؔ کسی ہمدم دیرینہ کا ملنابہتر ہے ملاقات مسیحا و خضر سے
اپنی جیبوں سے رہیں سارے نمازی ہشیاراک بزرگ آتے ہیں مسجد میں خضر کی صورت
کیا جو یار نے کچھ شغل برق اندازیچراغ زندگیٔ خضر تک نشانہ ہوا
رہ عشق سے نابلد ہے ابھیخضر کو یہ رستہ بتائیں گے ہم
کہاں چشمۂ خضر کیسے خضرخضر ہے مری زندگانی شراب
خضر کا ساتھ دیے جا قدم بڑھائے جافریب کھائے ہوئے کا فریب کھائے جا
میں اور کوئے عشق مرے اور یہ نصیبذوق فنا خضر کی طرح رہ نما ہوا
آب خضر سے بھی نہ گئی سوزش جگرکیا جانیے یہ آگ ہے کس دودمان سے
آب حیات پی کے خضر کیا یہاں رہےمیں ٹھان لوں تو کچھ نہ پیوں اور یہاں رہوں
اگر راہ میں اس کی رکھا ہے گامگئے گزرے خضر علیہ السلام
نابلد ہو کے رہ عشق میں پہنچوں تو کہیںہمرا خضر کو یاں کہتے ہیں گمراہ سنا
نازاں نہ ہوں کیوں خضر بھلا عمر پہ اپنیحضرت نے ترا زلف رسا کو نہیں دیکھا
محبت کی ہر اک منزل پہ صحرائے عدم نکلاخضر بھی ساتھ دے سکتے نہیں ہر گام پر میرا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books