aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khurdure"
ایک ایک لفظ تمہارا تمہیں معلوم نہیںوقت کے کھردرے کاغذ پہ رقم ہوتا ہے
تباہ ہو کے حقائق کے کھردرے پن سےتصورات کی تعمیر کر رہا ہوں میں
چھوا تھا ایک بار اس کے ہاتھ کوپھر اس کے بعد پھول کھردرے لگے
سچ ذرا حوصلے سے سنیے گالفظ کچھ کھردرے تو ہوں گے ہی
کھردرے اور کھوکھلے برگد کا بازو تھام کرصبح سیمیں کا مآل طے شدہ ہو جاؤں گا
تلاش میں ہوں کسی کھردرے کنارے کینباہ اب نہیں ہوتا حباب و آب کے ساتھ
یہ کیسے کھردرے موسم گزار آیا ہوں میں انجمؔکہ خود مجھ سے ہی میری شکل پہچانی نہیں جاتی
مرا مقدر ہے بس تاسف میں ہاتھ ملناکسی مشقت سے تھوڑی یہ کھردرے ہوئے ہیں
اس کھردرے لباس سے کوئی گلہ ہی کیامجھ سے تو میرا ریشمی پیکر بھی خوش نہیں
سہمی سہمی کرن سبز اخلاق کیکھردرے پیڑ بے برگ ہلکی چبھن
ہم نے بھی کھردرے ہی مضامیں کئے تلاشجب کھردرا غزل کا بدن کہہ دیا گیا
چہرہ حسین کھردرے پتھر میں قید ہےعکس نشاط کرب کے منظر میں قید ہے
کچھ کھردرے سے دھاگے بھی چادر میں اس کی ہیںکب زندگی ہے ریشم و کمخواب کی طرح
کتنی چکنی سماعتیں ہیں یہاںشعر میرے ہیں کھردرے کتنے
اشخاص کی نگاہ میں ہم کھردرے سہیشیشہ نژاد قامت و پیکر ہیں خواب میں
اے کھردرے سمے نہ کوئی بوجھ دل میں رکھگزری ہے زندگی مری بیہڑ کے آس پاس
فریب خوردۂ منزل ہے کارواں ورنہزیادہ راحت منزل سے ہے نشاط رحیل
وہ کھردری چٹانیں وہ دریا وہ آبشارسب کچھ سمیٹ لے گئی اپنے پروں میں رات
جو سنبھل سنبھل کے بہک گئے وہ فریب خوردۂ راہ تھےوہ مقام عشق کو پا گئے جو بہک بہک کے سنبھل گئے
اس سے کم پر رم خوردوں کا کون تعاقب کرتا ہےیا بانوئے کوئے اودھ ہو یا آہوئے تتاری ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books