aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kuu-e-qaatil"
کوئے قاتل سے جو گزرے گا بکھر جائے گاپر یہاں خوف کسے ہے کہ وہ مر جائے گا
کوئے قاتل ہے مگر جانے کو جی چاہے ہےاب تو کچھ فیصلہ کر جانے کو جی چاہے ہے
نہ ملک سوال کرتے نہ لحد فشار دیتیسر راہ کوئے قاتل جو مرا مزار ہوتا
دل جاتا ہے سوئے کوئے قاتلخالق رکھے حیات اس کی
شفق پھولی ہوئی ہے ہر طرف خون شہیداں کیزمین کوئے قاتل آسماں معلوم ہوتی ہے
تو مجھے اس کے خم و پیچ بتاتا کیا ہےکوئے قاتل تو مری راہ گزر ہے سائیں
جاں نثاروں کو سہارا جو نہ جینے کا ملاکوئے قاتل میں قضا کھینچ کے لے آئی ہے
کوئے قاتل میں بلاوا ہے بصد شان چلوآج زخموں سے بدن اپنا سجا لو یارو
ہاتھ گہرا لگا کوئے قاتلزور لذت ہے زخم کاری میں
سر خوشی میں یونہی دل شاد و غزل خواں گزرےکوئے قاتل سے کبھی کوچۂ دل دار سے ہم
نوک نیزہ کے حوالے تو کیا سر ہم نےکوئے قاتل سے مگر ہاتھ بچا لے آئے
کوئے قاتل کہیں کہیں زنداںکوئی صورت کہاں مفر کی ہے
لوٹتے ہوں گے سیکڑوں بسملکوئے قاتل میں تیغ چلنے دو
خون کی گردش میں شامل ہو گئی دل کی امنگکوئے قاتل کی طرف بے اختیارانہ چلا
ہو نہ کیوں کر واردات قتل روزانہ ابھیکوئے قاتل میں نہیں چوکی ابھی تھانہ ابھی
شفق کہہ لے کوئی چاہے شفق گوں آسماں کہہ لےہمیں تو کوئے قاتل کی زمیں معلوم ہوتی ہے
مسام سنگ سے اس دم پسینے خوں کے چلتے ہیںکفن بردوش جب ہم کوئے قاتل میں نکلتے ہیں
ہوئے ہیں پاؤں زخمی ہوشیار اب اے دل ناداںمجھے یہ کوئے قاتل کی زمیں معلوم ہوتی ہے
کوئے قاتل میں یہ پکوان ہے یہ کھانا ہےبھونتے دیکھے جگر ہاتھوں کو تلتے دیکھا
بھولا تھا میں راہ کوئے قاتلتو نے اے موت رہبری کی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books