aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "lade"
یہ زندگی ہے یہاں اس طرح ہی ہوتا ہےسبھی نے بوجھ سے لادے ہیں کچھ اتارے بھی
ساری دنیا سے لڑے جس کے لیےایک دن اس سے بھی جھگڑا کر لیا
منہ موڑا اور دیکھا کتنی دور کھڑے تھے ہم دونوںآپ لڑے تھے ہم سے بس اک کروٹ کی گنجائش پر
نکل جاتے تھے سر پر بے سر و سامانی لادےبھری لگتی تھی گٹھری اور بھری ہوتی نہیں تھی
آنکھ کھلتے ہی جبیں چومنے آ جاتے ہیںہم اگر خواب میں بھی تم سے لڑے ہوتے ہیں
ہر پھر کے ان کی آنکھ عدو سے لڑے نہ کیوںفتنہ کو کرتی ہے نگہ فتنہ زا پسند
قصے میں جنگ آئی تو قربان ہو گئےپیادے لڑے تھے آخری کردار کے لئے
سامری چشم فسوں گر کی فسوں سازی سےلب جاں بخش کے ہونے سے مسیحا ہے وہ رخ
عدو سے بزم عدو میں لڑا رہے ہو نگاہنہیں خیال کہ اپنے پرائے بیٹھے ہیں
شاید کہ ملے ذات کے زنداں سے رہائیدیوار کو چاٹا ہے ہواؤں سے لڑے ہیں
غصے میں دوڑتے ہیں ٹرک بھی لدے ہوئےمیں بھی بھرا ہوا ہوں بہت انتقام سے
سمندروں سے لڑے تو اسے پتہ بھی چلےلڑائی کرتا ہے تو بھی ندی سے کرتا ہے
اتنے دکھی اس درجہ اداس جو سائے ہیںرات کے دشت میں تیز ہوا سے لڑے ہوں گے
سرما تھا مگر پھر بھی وہ دن کتنے بڑے تھےاس چاند سے جب پہلے پہل نین لڑے تھے
لڑے تھے ساتھ مل کر ہم چراغوں کے لئے لیکنہمارے گھر اندھیرے ہیں تمہارے گھر اجالے ہیں
سادگی یوں ہی اگر لادے رہے تو ایک دنسب تمہارے اپنے تم سے بے خبر ہو جائیں گے
سورج کے پاپوں کی گٹھری سر پر لادے تھکی تھکی سیخاموشی سے منہ لٹکائے چل دیتی ہے پیدل شام
لڑے دونوں تھے ہندو اور مسلممگر کس کا لہو تھا خنجروں پر
مصلحت کیش تو گلہائے ستائش سے لدےسچ کے ہاتھوں میں وہی زہر کا جام آئے گا
سر کو پھوڑا کئے پتھر سے سمندر سے لڑےصبح یوں شام ہوئی شام سے یوں رات ہوئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books