aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "lautaane"
آج کی رات بہت بھاری ہے دونوں پرآج مجھے وہ خط لوٹانے آئی ہے
بادلوں میں سمیٹ کے بارشاشک دھرتی کے لائی لوٹانے
پھر سے بکھری ہے تری زلف مرے شانوں پروقت آیا ہے گئے وقت کو لوٹانے کا
تمہارے خواب لوٹانے پہ شرمندہ تو ہیں لیکنکہاں تک اتنے خوابوں کی نگہبانی کریں گے ہم
وہ کہیں بھی گیا لوٹا تو مرے پاس آیابس یہی بات ہے اچھی مرے ہرجائی کی
تھکے ہارے پرندے جب بسیرے کے لیے لوٹیںسلیقہ مند شاخوں کا لچک جانا ضروری ہے
بڑا احسان ہم فرما رہے ہیںکہ ان کے خط انہیں لوٹا رہے ہیں
ہاتھ خالی ہیں ترے شہر سے جاتے جاتےجان ہوتی تو مری جان لٹاتے جاتے
وہ گاؤں کا اک ضعیف دہقاں سڑک کے بننے پہ کیوں خفا تھاجب ان کے بچے جو شہر جاکر کبھی نہ لوٹے تو لوگ سمجھے
دل کے لٹنے کا سبب پوچھو نہ سب کے سامنےنام آئے گا تمہارا یہ کہانی پھر سہی
ابھی سے دل و جاں سر راہ رکھ دوکہ لٹنے لٹانے کے دن آ رہے ہیں
ادھورے راستے سے لوٹنا اچھا نہیں ہوتابلانے کے لیے دنیا بھی آئی تو کہاں آئی
لٹاتے دولت دنیا کو میکدے میں ہمطلائی ساغر مے نقرئی سبو کرتے
ہم نے ہی لوٹنے کا ارادہ نہیں کیااس نے بھی بھول جانے کا وعدہ نہیں کیا
خبر کیا دوں میں شہر رفتگاں کیکوئی لوٹے بھی شہر رفتگاں سے
لوٹنا کب ہے تو نے پر تجھ کوعادتاً ہی پکارتے رہیں گے
منصب دل خوشی لٹانا ہےغم پنہاں کی پاسبانی بھی
تم لوٹنے میں دیر نہ کرنا کہ یہ نہ ہودل تیرگی میں گھیر چکے اور دیا جلے
غم بک رہے تھے میلے میں خوشیوں کے نام پرمایوس ہو کے لوٹے ہیں ہر اک دکاں سے ہم
کسی نے پوچھا نہیں لوٹتے ہوئے مجھ سےمیں آج کیسے بھلا گھر میں شام سے آیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books