aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "libaas-e-shahaana"
رنگیں خیالیاں دم فکر سخن نہ تھیںزیب تن عروس لباس شہانہ تھا
فضاؔ تجھی کو یہ سفاکی ہنر بھی ملیاک ایک لفظ کو یوں بے لباس کر جانا
جو صاحبان بصیرت تھے بے لباس ہوئےفضیلتوں کی یہ دستار کس کے سر باندھو
بانداز خدایانہ بہ وصف شان شاہانہاشاروں پر کسی کے منحصر ہر کام ہوتا ہے
سکوت گنبد شاہانہ میں خلل آیاسنی ہے گونج سخاوت کے تازیانے کی
یہ خسروی و شوکت شاہانہ مبارکیہ قصر یہ خدام یہ کاشانہ مبارک
عصر حاضر کو مبارک ہو نیا دور عواماپنی ٹھوکر میں سر شوکت شاہانہ لیے
گھر سے بہ عشرت شاہانہ ہم آئے تھے مگران کے کوچے سے چلے جب تو فقیرانہ چلے
تیرے بندے ہیں بہت نازک دماغبار سر ہے افسر شاہانہ سچ
راہ میں فوجوں کے پہرے سر پہ تلواروں کی چھاؤںآئے ہیں زنداں میں بھی با شوکت شاہانہ ہم
نظر آتا ہے مجھ کو بوریا بھی تخت طاؤسیگدا رکھتا ہے گویا شوکت شاہانہ مستی میں
پنہانے کو کفن احباب لاتے ہیں زہے قسمتمبارک اے اجل اب خلعت شاہانہ آتا ہے
نہ درویشوں کا خرقہ چاہیئے نہ تاج شاہانامجھے تو ہوش دے اتنا رہوں میں تجھ پہ دیوانا
آؤ کعبے سے اٹھیں سوئے صنم خانہ چلیںتابع فقر کہے صولت شاہانہ چلیں
سایۂ رحمت میں ہو جس کا جہان آرزوکیوں ولی کر دے نہ اس کو لطف شاہانہ ترا
اس کی شان عالم آرائی پہ کی جس دم نظرگوشۂ عزلت مرا دربار شاہانہ ہوا
لباس آدم خاکی بدلنا چاہتا ہوںمیں اپنے جسم سے باہر نکلنا چاہتا ہوں
ادھر تھا لفظ وفا جیسے حکم شاہانہمری زبان پہ آیا تو التماس ہوا
پہنئے کفنی قناعت ہے لباس فقیر میںکب تبدیل اس کو شکل رخت شاہانہ ہوا
فراز کوہ پہ بجلی کچھ اس طرح چمکیلباس وادی و دشت و دمن بدلنے لگا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books