aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ma.aab"
جب اس کے پاس گنوانے کو کچھ نہیں ہوتاتو کوئی آج کا عزت مآب ہوتا ہے
کل تقدس مآب مسجد تھےآج رندوں میں آئے بیٹھے ہیں
ہر حقیقت سے جو گزر جائیںوہ صداقت مآب ہیں ہم لوگ
قیادتوں کے جنوں میں جن کے قدم لہو سے رنگے ہوئے ہیںیہ میرے بس میں نہیں ہے لوگو کہ ان کو عزت مآب لکھوں
کون گردانتا اسے قاتلوہ تو عزت مآب جیسا تھا
جو آوے منہ پہ ترے ماہتاب ہے کیا چیزغرض یہ ماہ تو کیا آفتاب ہے کیا چیز
ہمارے ظرف کو رتبوں سے تولنے والواسی دیار میں عزت مآب ہم بھی تھے
چھوڑ عزت مآب لوگوں کوخود کو عالی جناب کر لینا
سرمستیوں میں شیشۂ مے لے کے ہاتھ میںاتنا اچھال دیں کہ ثریا کہیں جسے
آپ عزت مآب سچ مچ کےلوگ کم ہیں جناب سچ مچ کے
ساقیا تیرے بادہ خانے میںصرف عزت مآب آتا ہے
مجال گفتگو پائی تو اب کیوں مہر بر لب ہےسنا دے او دل غفلت مآب اول سے آخر تک
غم دوام کے اسرار بے نقاب ہوئےیہ چند جرعے کہاں تک اثر مآب ہوئے
جسے ہے بیر مری عزت و وقار سے وہبنا کے آیا تھا عزت مآب کی صورت
وقت کا انتخاب ہیں ہم لوگکتنے عزت مآب ہیں ہم لوگ
نہیں ہے حوصلہ مر مر کے زندہ رہنے کاتو کون کہتا ہے جینے کی آرزو کیجے
سو حشر میں لیے دل حسرت مآب میںآباد ہو رہا ہوں جہان خراب میں
اکٹھا زر کر لیا ہے اس نے بھی اپنے گھر میںرذیل جتنا تھا اتنا عزت مآب ٹھہرا
قاتل تو گھر پہ کیسے کہوں میں برا بھلاعزت مآب ہے مرا مہمان بھی تو ہے
میری نظر میں کوئی نہیں خوار اور ذلیلہر آدمی جہان میں عزت مآب ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books