aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "maqtal-e-gam"
چراغ ہستیٔ غم جل رہا ہےابھی تک روشنی مدھم نہیں ہے
کسی کے بھول جانے سے محبت کم نہیں ہوتیمحبت غم تو دیتی ہے شریک غم نہیں ہوتی
جس خاک پا کی کھوج میں تو تھک گیا ہے غمؔملنا ہے ایک دن اسی گرد و غبار میں
سر مقتل تڑپتا دیکھ کر وہ تلملا اٹھےستم کے بعد اب ان کی پشیمانی نہیں جاتی
ارے غمؔ لغزش سوز جگر کا کیف کیا کہئےزباں مجبور ہو جاتی ہے جب دل میں اترتی ہے
مقتل غم کی رونقیں ختم نہ ہونے پائیں گیکوئی تو آ ہی جائے گا روز صدا دیا کرو
سو بار اسی طرح میں مر مر کے جیا ہوںدیرینہ تعلق ہے مرا مقتل غم سے
میں خود ہوں نقد مگر سو ادھار سر پر ہےعجب وبال غم روزگار سر پر ہے
روح کو آلائش غم سے کبھی خالی نہ رکھیعنی بے زنگار کس کا آئنا روشن ہوا
شام غم افسردہ و حیراں تھے ہملوگ سمجھے بے سر و ساماں تھے ہم
تلاطم غم دوراں میں بہہ گئے پتوارہوا کے ہاتھ میں ہم بادبان چھوڑ آئے
تھا اک تلاطم مئے تخیل کے جام و خم میں تو جلترنگوں پہ چھڑ گئی دھنجو پردہ دار نشاط غم ہے جو زخمہ کار نواگری ہے وہ شاعری ہے
خوشی سے زندگیٔ غم گزارنے والوخزاں تمہارے ہی دم سے بہار گزری ہے
بار غم ڈال کر زمانے پرخوب لیتا رہا مزا سورج
سیرابیٔ درد و غم کی خاطراشکوں کا گلاس دے رہا ہوں
شب گزیدہ کو ترے اس کی خبر ہی کب تھیدن جو آئے گا غم لا متناہی دے گا
درد و غم کے گہن میں جل کر بھیقدسیؔ رقصاں رہا قمر تازہ
کہاں ہم اور کہاں یہ لذت غمیہ سب تیری کرم فرمائیاں ہیں
ضبط غم سے لاکھ اپنی جان پر بن آئے ہےہاں مگر یہ عزت سادات تو رہ جائے ہے
آنکھوں سے اشک بن کے ٹپکتا ہے ایک روزوہ سوز غم جو قلب حزیں میں نہاں رہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books