aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mazaamii.n"
جستہ جستہ پڑھ لیا کرنا مضامین وفاپر کتاب عشق کا ہر باب مت دیکھا کرو
آتے ہیں غیب سے یہ مضامیں خیال میںغالبؔ صریر خامہ نوائے سروش ہے
لگا رہا ہوں مضامین نو کے پھر انبارخبر کرو مرے خرمن کے خوشہ چینوں کو
سو رنگ مضامین ہیں جب لکھنے پہ آؤںگلدستۂ معنی مرے اشعار میں دیکھیں
تیرے توسن کو صبا باندھتے ہیںہم بھی مضموں کی ہوا باندھتے ہیں
نہ بندھے تشنگی ذوق کے مضموں غالبؔگرچہ دل کھول کے دریا کو بھی ساحل باندھا
یوں غیب سے میں ڈھونڈ کے لایا ہوں مضامیںجیسے کوئی لے آئے تہ دام فرشتے
اک سادگی حسن کی معصوم ادائیںرنگین مضامیں کے اشارے نکل آئے
کیوں سر کھپا رہے ہو مضامیں کی کھوج میںکر لو جدید شاعری لفظوں کو جوڑ کر
بہایا مضامین کا تم نے دریا غزل میں بہت خوب اشعار لکھےزمانے کو اے نوحؔ حیرت نہ کیوں ہو کہ طوفان ایسا زمین ایسی گڑبڑ
کچھ پھلے پھولے نہ یہ نازک مضامیں اے جلیلؔبے کھلے مرجھا گئیں کلیاں مرے گل زار کی
جب جدائی کے مضامین مجھے سوجھے ہیںحرف سے حرف ہوا ہے دم تحریر جدا
باندھا جو چست چست مضامین نو کے ساتھبندش سے میری تنگ بہت قافیے ہوئے
ہاتھ لگتے ہیں فلک ہی سے مضامیں افضلؔدل میں جبریل کا پر ہو تو غزل ہوتی ہے
تحسینؔ مضامین غزل اور نکالویہ دور محبت کی مصیبت سے بری ہے
اب نصاب عشق میں شامل نہیں مہر و وفاہو گئے ہیں یہ مضامیں اختیاری آج کل
رخش فکر کو اپنے کیجیے ذرا مہمیزنو بہ نو مضامیں کا در ابھی کھلا سا ہے
ہزارہا سامنے کی باتوں سے جان پڑتی ہے شاعری میںوہ کون سے پیش پا مضامیں ہیں جن پہ میری نظر نہیں ہے
یہ صنف آبروئے فن شاعری ہے فضاؔغزل کہو تو مضامین معتبر باندھو
لٹا رہا ہے مضامین نو کے جو انبارزمانہ کہتا ہے کاظمؔ وہی سخی ہوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books