aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "minqaar"
اے ہم صفیر بے گل کس کو دماغ نالہمدت ہوئی ہماری منقار زیر پر ہے
لب شیریں چھپے نہیں رنگ پاں سیںنہاں منقار طوطی میں شکر ہے
وہی بولتا ہے جو میں بولتا ہوںاگر وہ ہے بلبل تو منقار میں ہوں
شاید ان کو نہیں اندر کی سیاہی کی خبرکر رہے ہیں جو مری قبر کو معمار سفید
اگر منکر نکیر آتے ہیں تربت میں تو آ جائیںنہ چھیڑیں وہ مجھے محو جمال یار رہنے دیں
نغمہ دل کش ہے دشمن عندلیب زار کاہے قفس میں بند ہونا کھولنا منقار کا
رنگ اڑ جائے جو منقار عنا دل چھو لےہے گراں گل کو لب موج صبا کا بوسہ
ہم باغ میں ناحق آئے تھے بلبل کی حکایت کیا کہئےمنقار کو رکھ کر کلیوں پر کچھ اپنی زباں میں کہہ جانا
صدمہ پہنچا کسی گل کو کہ چمن میں بلبلخوں میں ڈوبی ہوئی منقار لیے پھرتی ہے
سوائے شکر شکایت اگر کبھی کی ہوالٰہی قطع ہو منقار سے زباں صیاد
بلبلیں اس رشک گل کے ہجر میںنوچتی ہیں اپنے پر منقار سے
سو زباں گو ہوئیں منہ میں ترے اے غنچۂ گلتجھ کو لازم نہیں کرنا مری منقار سے بحث
بے سمت اڑانوں سے پشیماں پرندہاب اپنی ہی منقار سے پر کاٹ رہا ہے
مجھ کو بھی کاٹنی قفس اپنے کی تیلیاںیا ٹوٹے یا بچے مری منقار ہو سو ہو
میں چھینک چھینک کر ہوا بیمار دیکھنانسوار وعظ دیتے ہو مقدار دیکھنا
یوں نہ چھوٹو گی قفس سے بلبلوتیلیوں کو کاٹ دو منقار سے
اب کے برسات تو گھر کر کے ہی مسمار گئیدر کو روکا تھا تھپیڑوں میں کہ دیوار گئی
منقار سے ہوا نے لکھی داستان ہجریوں حرف معتبر کو بھی نا معتبر کیا
زلزلے کا خوف طاری ہے در و دیوار پرجبکہ میں بیٹھا ہوا ہوں کانپتے مینار پر
کوئی مصروف عمل دار پہ ہےروشنی منبر و مینار پہ ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books