aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mismaar"
ذرا سی بات ہے اس کا تماشا کیا بنائیں ہمارادے ٹوٹتے ہیں حوصلے مسمار ہوتے ہیں
ایک کہانی ختم ہوئی ہے ایک کہانی باقی ہےمیں بے شک مسمار ہوں لیکن میرا ثانی باقی ہے
صبح ہوتے ہی ابھر آتی ہے سالم ہو کروہی دیوار جسے روز میں مسمار کروں
ٹوٹے بت مسجد بنی مسمار بت خانہ ہواجب تو اک صورت بھی تھی اب صاف ویرانہ ہوا
کرے دریا نہ پل مسمار میرےابھی کچھ لوگ ہیں اس پار میرے
اپنے اندر خلا پری کے لیےخود کو مسمار کرنا ہوتا ہے
توڑ کے رکھ دئے باقی تو انا نے سارےبت بس اک اپنا ہی مسمار کیا جانا ہے
دن کو مسمار ہوئے رات کو تعمیر ہوئےخواب ہی خواب فقط روح کی جاگیر ہوئے
پہلے اک شہر تری یاد سے آباد کیاپھر اسی شہر کو مسمار کیا ہے میں نے
کہاں پتہ تھا تری شفق ہی پس غبار زوال ہوگیتجھی کو مسمار کر دیا تھا تری ہی تعمیر کر رہے ہیں
شہر کے شہر کر دئے مسماراپنا خلوت کدہ بناتے ہوئے
کرے جو کوئی تو مسمار ہی نہیں ہوتینہ جانے کون سے مٹی کی ذات بنتی ہے
مرا کچا مکاں مسمار ہوگابرس کر اور کیا بادل کریں گے
نیند وہ ریت کی دیوار کہ مسمار ہوئیاپنی آنکھوں میں چھپا رکھا ہے صحرا اپنا
تمام شہر کو مسمار کر رہی ہے ہوامیں دیکھتا ہوں وہ محفوظ کس مکاں میں ہے
ہر خواب کے مکاں کو مسمار کر دیا ہےبہتر دنوں کا آنا دشوار کر دیا ہے
کوئی صورت ابھرتی ہے نہ میں مسمار ہوتا ہوںمیں وہ پتھر کہ جس کا فیصلہ کچھ بھی نہیں ہوتا
لگیں صدیاں بنانے میں جو رشتےوہ اک پل میں چلے مسمار کر کے
میں خود کو مسمار کر کے ملبہ بنا رہا ہوںیہی بنا سکتا ہوں لہٰذا بنا رہا ہوں
اک ذرا سا راستہ مانگا تھا ویرانی نے کیااپنا سارا گھر ہمیں مسمار کرنا پڑ گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books