aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mithaas"
کسی کے شیریں لبوں سے ادھار لیتے ہیںمٹھاس شہد رطب چینی قند مصری ڈلی
لفظوں میں جذب ہو گیا سب زندگی کا زہرلہجہ بچا ہے اس کو غزل کی مٹھاس دے
دھوکے سے اس حسیں کو اگر چوم بھی لیاپاؤ گے دل کا زہر لبوں کی مٹھاس میں
اللہ اس کا لہجۂ شیریں کہ کیا کہوںواللہ اس پہ اردو زباں کی مٹھاس اور
تمہارا نام لیا تھا کبھی محبت سےمٹھاس اس کی ابھی تک مری زبان میں ہے
سماعتوں میں یہ کیسی مٹھاس گھلتی رہیتمام عمر رہا تلخ ذائقہ میرا
چاٹ لی کرنوں نے میرے جسم کی ساری مٹھاسمیں سمندر تھا وہ سورج مجھ کو صحرا کر گیا
تمام دشت بدن میں مٹھاس جاگ اٹھیرگوں میں موجۂ خوں کا دباؤ اور بڑھا
میں تیرے ذکر کی وادی میں سیر کرتا رہوںہمیشہ لب پہ ترے نام کی مٹھاس رہے
ترے سخن کے سدا لوگ ہوں گے گرویدہمٹھاس اردو کی تھوڑی بہت زبان میں رکھ
کیا بھلا اپنی سماعت میں گھلے کوئی مٹھاسوقت کے ہونٹوں سے کب تلخ نوائی گئی ہے
ان آنسوؤں نے چھوڑ دی ہونٹوں پہ کچھ نمییعنی شہد سے جڑ گئی گڑ کی مٹھاس اور
لہو کا ذائقہ کڑوا سا لگ رہا ہے مجھےمیں چاہتا ہوں کہ کچھ تو مٹھاس رس میں رہے
زباں پہ آئی تو اپنی مٹھاس کھو بیٹھیجو بات ہوتی تھی پہلے کبھی اشاروں میں
پھر اس کے بعد پھلوں میں مٹھاس آئی نہیںشجر نے کام لیا تھا غلط بیانی سے
یہ اور بات کہ لہجہ اداس رکھتے ہیںخزاں کے گیت بھی اپنی مٹھاس رکھتے ہیں
محبتوں میں بہت رس بھی ہے مٹھاس بھی ہےہمارے جینے کی بس اک یہی اساس بھی ہے
تیرے چھالے مجھے بتاتے ہیںتو نے چکھ لی مٹھاس آنکھوں کی
بکھر چکے ہیں سماعت کے تلخ شیرازےاب اپنے نرم لبوں کی مٹھاس رہنے دے
چکھی ہے لمحے لمحے کی ہم نے مٹھاس بھییہ اور بات ہے کہ رہے ہیں اداس بھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books