aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mohre"
زخم دل جرم نہیں توڑ بھی دے مہر سکوتجو تجھے جانتے ہیں ان سے چھپاتا کیا ہے
دفتر حسن پہ مہر ید قدرت سمجھوپھول کا خاک کے تودے سے نمایاں ہونا
جانے کس دہشت کا سایہ اس کو مہر لب ہواڈر رہا ہے وہ مجھے کھل کر صدا دیتے ہوئے
سب مجھ پہ مہر جرم لگاتے چلے گئےمیں سب کو اپنے زخم دکھانے میں رہ گیا
دعویٰ تسخیر پر یہ اس پری وش نے کہاآپ کا دل کیا ہوا مہر سلیمانی ہوئی
شاید شراب خانے میں شب کو رہے تھے میرؔکھیلے تھا ایک مغبچہ مہر نماز سے
گر نہ اندوہ شب فرقت بیاں ہو جائے گابے تکلف داغ مہ مہر دہاں ہو جائے گا
نہ ہو کوئی آگاہ راز نہاں سےخموشی کو یہ مہر لب چاہتے ہیں
اس کی بازی اس کے مہرے اس کی چالیں اس کی جیتاس کے آگے سارے قادر ماہر شاطر کچھ بھی نہیں
نہ ہو حسن تماشا دوست رسوا بے وفائی کابہ مہر صد نظر ثابت ہے دعویٰ پارسائی کا
بنجر زمین دل کی ہے میرؔ ملک اپنیپر داغ سینہ مہر فرمان ہے ہمارا
میں نے ہاتھا پائی جب کی سرد مہرے سے کہاگرم جوشی سے ہوئیں ٹھنڈی ہماری چوڑیاں
یہ کھیل شاہوں کے مرتبے کا ہدف بنیں گے ہمارے مہرےمیں بے بسی میں شکست کھائے ہوئے پیادے سے لڑ پڑوں گی
مہر تغیر اس دھج سے آفاق کے ماتھے پر چمکاصدیوں کے افتادہ ذرے ہم دوش افلاک ہوئے
عشق کے داغ کو دل مہر نبوت سمجھاڈر ہے کافر کہیں دعوائے نبوت نہ کرے
اب مراسم بھی بساطوں پہ سجے مہرے ہیںکون سی کس نے چلی چال بتا دیتے ہیں
پھر آ گئے بساط پہ مہرے پٹے ہوئےکھائی تھی ہم سے مات ابھی کل کی بات ہے
زچ ہے تیری چال سے رفتار چرخمہر رخ سے بازیٔ مہ مات ہے
لگاتے ہیں لبوں پر مہر ارباب زباں بندیعلی سردارؔ کی شان غزل خوانی نہیں جاتی
کوئی اک آدھ تو ہوگا مجھے جو راس آ جائےبساط وقت پر ہیں جس قدر مہرے چلوں گا میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books