aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mu.amme"
کچھ مشکلیں ایسی ہیں کہ آساں نہیں ہوتیںکچھ ایسے معمے ہیں کبھی حل نہیں ہوتے
حل معمے کا جیسے معما کوئیبس کہ ہے آدمی کا جواب آدمی
درخت چھاؤں مسافر سفر تھکن منزلطرح طرح کے معمے بنائے جاتے ہیں
دل کچھ سمجھ سکا نہ معمے جناب کےانداز ہی عجب ہیں سوال و جواب کے
حسن کے رنگیں معمے عشق کے غمگین رازکچھ سمجھ میں تو نہ آتے تھے مگر سمجھا کئے
جب معمے میں ذکر وصل کیابولا مطلب نہ کچھ ہوا معلوم
ہمیں تفہیم دنیا کے معمےخلا اندر خلا رکھے ہوئے ہیں
تری زلف کے پیچ و خم کھل چکےمعمے ہیں اب دوسرے سامنے
اک معمہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کازندگی کاہے کو ہے خواب ہے دیوانے کا
فسوں ہے یا دعا ہے یا معمہ کھل نہیں سکتاوہ کچھ پڑھتے ہوئے آگے مرے مدفن کے بیٹھے ہیں
دل کے معاملے میں نتیجے کی فکر کیاآگے ہے عشق جرم و سزا کے مقام سے
یا دل سے ترک کیجیو دستار کا خیالیا اس معاملے میں کبھی سر نہ دیجیو
یہ معاملے ہیں نازک جو تری رضا ہو تو کرکہ مجھے تو خوش نہ آیا یہ طریق خانقاہی
دل کے معاملے جو تھے ان میں سے ایک یہ بھی ہےاک ہوس تھی دل میں جو دل سے گریز پا بھی تھی
اک معمہ ہے زندگی اے دوستیہ بھی تیری ادائے مبہم ہے
وہ صرف قصے کہانیوں کے معاملے تھے چراغ رکھ دےچراغ گھسنے سے کوئی جن ون نہیں نکلتے چراغ رکھ دے
صاف کہتے ہو مگر کچھ نہیں کھلتا کہنابات کہنا بھی تمہارا ہے معما کہنا
سب کچھ ہے اور کچھ بھی نہیں دہر کا وجودکیفیؔ یہ بات وہ ہے معما کہیں جسے
تمہاری آنکھیں سمجھ نہ پائےہر اک معمہ سمجھ لیا تھا
فنا سے گزروں تو کچھ آشکار ہو شایدکہ زندگی میں معما بنا ہوا تھا میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books