aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mundamil"
زخم سب مندمل ہو گئےاک دریچہ کھلا رہ گیا
مندمل ہو نہ جائے زخم دروںیہ مری کائنات ہے اے دل
مبادا مندمل زخموں کی صورت بھول ہی جائیںابھی کچھ دن یہ گھر برباد رکھنا چاہتے ہیں
ہوئے مندمل زخم دل میرے لیکننئے زخم کھانے کو جی چاہتا ہے
مندمل ہونے پہ آئیں تو چھڑکتی ہے نمکزخم دل کے مرے بھرنے نہیں دیتی دنیا
سفینے بھرے آ رہے ہیں برابرہے دریا کہیں منتقل ہونے والا
میں سب کو بھول گیا زخم مندمل کی مثالمگر وہ شخص کہ ہر بات جارحانہ کرے
ہر ایک ضرب تو ہوتی نہیں عیاں عاصمؔہزار نقش ہوئے مندمل ابھرتے ہوئے
مندمل زخم رستا رہتا ہےشائبہ داغ پر بھی پس کا ہے
مندمل ہو گئے سب زخم پرانے تو مگردل کی اک تازہ کسک ہم کو ستائے کیا کیا
یہ چشم دوست کی سازش نہیں تو اور پھر کیا ہےکہ میرے مندمل زخموں کے مرہم یاد آتے ہیں
ہو چلا زخم تمنا مندملاک ذرا پھر مسکرا کر دیکھنا
عمیق زخم اس قدر بہ دست و روز و شب ملےکہ مندمل نہ کر سکی دوائے ماہ و سال تک
دکھائی دیتا ہے تصویر جاں میں دونوں طرفہمارا زخم ذرا مندمل بنایا جائے
آپ ہوا ہے مندمل گل نے بہار کی نہیںشہرت دست چارہ گر زخم ہی ڈھونڈھتی رہی
تجھے معاف تو کر دوں گا ساری باتوں پرمگر یہ زخم کبھی مندمل نہیں ہوگا
دل پر لگے جو زخم کہاں مندمل ہوئےمیں شہر شہر پھرتی دوا ڈھونڈھتی رہی
تمہاری یاد کا مرہم بنام دل کر دوںتمام ہجر کے زخموں کو مندمل کر دوں
مندمل زخم ہوئے تھے نہ ہمارے دل کےپھر نئے غم کو کیا آج ہی مہماں ہم نے
زخم ہجراں کی نہیں اور تو دنیا میں دوامندمل وصل کے مرہم سے تو ہوتا ہے یہ گھاؤ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books