aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "munshi-e-azal"
کیا منشی ازل کی یہ صنعت ہے دیکھناماہر نہیں کسی کی کوئی سر نوشت کا
تھا مرا ہنگامۂ وحشت ازل سے پیشترعرش کی زنجیر ٹکڑا ہے مری زنجیر کا
اپنا رہا ہوں غم کو بڑے احترام سےروز ازل سے یہ مری عادت ہے کیا کروں
روز ازل وہ درد مسلسل عطا ہوادل کو سکون مل نہ سکا عمر بھر کہیں
دردمندان ازل رکھتے نہیں درماں کا غمسینۂ صد چاک گل منت کش مرہم نہیں
ہوں غش روز ازل سے جلوۂ دیدار پرطور کی تقریر تھی گویا اک افسانہ میرا
یہ کب سے دفتر عشاق میں ہے نام مرالکھا تھا کلک ازل نے تجھے سلام مرا
بے عمل لوگوں سے جب پوچھو تو کہتے ہیں کی شانؔہم ازل سے قسمت ناکام لے کر آئے ہیں
اس عقیدے نے لیا قیصر و کسریٰ سے خراجموت کا وقت ازل سے ہے مقرر دیکھو
دیرینہ ستم کش ہوں زمانہ میں ازل سےکیا جور نکالے گا نئے چرخ کہن اب
خیال زلف میں دن رات ہم ہیں سرگرداںازل سے تھا یہی سودا ہمارے سر کے لئے
اجل کے ہاتھ سے آخر نکل آیا بھرم میرانہاں تھا اندرون پردۂ ہستی عدم میرا
اگر ہے دعویٔ الفت تو کیوں اٹھائے پھریںمثال منشی و تاجر عطاؔ بہی ہم بھی
کرشما سازی حسن ازل ارے توبہمرا ہی آئینہ مجھ کو دکھا کے لوٹ لیا
لکھا خط شکستہ میں ہے یک قلم وقارمنشیٔ آسماں نے مری سر نوشت کو
ساقیٔ بزم روز ازل نے بادۂ حسن بھرا ہے اس میںآنکھیں ہیں ساغر شیشہ ہے گردن ماشاء اللہ ماشاء اللہ
میں ہوں وہ گمنام جب دفتر میں نام آیا مرارہ گیا بس منشی قدرت جگہ واں چھوڑ کر
ہم نشیں پوچھ نہ حال دل ناکام ازلیہی حسرت رہی پورا کوئی ارماں نہ ہوا
ہر ایک ذرے میں ہے باز گشت نور ازلزمیں کی خاک میں ضم ہیں ہزارہا سورج
دل کہ ہے ماتمیٔ حسرت تعمیر ازلخود ہی غارت گر ساماں ہے خبردار رہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books