aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "muskuraate"
پاس آؤ تو تم کو لگائیں گلے مسکراتے ہو کیوں دور سے دیکھ کریوں ہی گزرے اگر یہ جوانی کے دن ہم بھی پچھتائیں گے تم بھی پچھتاؤ گے
جب ترے نین مسکراتے ہیںزیست کے رنج بھول جاتے ہیں
آخرش رشتہ تو ہم میں اک خوشی اک غم کا تھامسکراتے جائیے آنسو بہاتے جائیے
حال غم ان کو سناتے جائیےشرط یہ ہے مسکراتے جائیے
بھولے سے مسکرا تو دیے تھے وہ آج فیضؔمت پوچھ ولولے دل ناکردہ کار کے
یہ بجا کلی نے کھل کر کیا گلستاں معطراگر آپ مسکراتے تو کچھ اور بات ہوتی
زخم کھاتے ہیں اور مسکراتے ہیں ہمحوصلہ اپنا خود آزماتے ہیں ہم
میں نے پوچھا تھا کہ آخر یہ تغافل کب تکمسکراتے ہوئے بولے کہ سوال اچھا ہے
مسکراتے ہوئے ملتا ہوں کسی سے جو ظفرؔصاف پہچان لیا جاتا ہوں رویا ہوا میں
میرے اس ظلمت کدے کو جگمگاتے جائیےہو سکے تو میری خاطر مسکراتے جائیے
صبح کو دیکھ کے آئینہ میں بوسے کا نشاںمسکراتے ہوئے ہونٹوں میں گلا کرتے ہیں
اتنا رویا ہوں غم دوست ذرا سا ہنس کرمسکراتے ہوئے لمحات سے جی ڈرتا ہے
مسکراتے ہیں سلیقے سے چمن میں غنچےتم سے سیکھا ہوا انداز تبسم تو نہیں
عرض غم پر مسکراتے بھی نہیںبرہمی سی برہمی ہے آج کل
اک بہار آتی ہے اک بہار جاتی ہےغنچے مسکراتے ہیں پھول ہاتھ ملتے ہیں
مسکراتے ہو مگر سوچ لو اتنا اے نورؔسود لیتی مسرت بھی مہاجن کی طرح
مسکراتے ہوئے میں بات بدل دیتا ہوںجب کوئی مجھ سے مرے گھر کا پتہ پوچھتا ہے
نگاہ ناز کی فرما روائیاں توبہوہ مسکرا بھی رہی تھیں سزا سناتے ہوئے
پھول ہی پھول یاد آتے ہیںآپ جب جب بھی مسکراتے ہیں
اس آدمی نے بہت قہقہے لگائے ہیںیہ آدمی جو لرزتا ہے مسکراتے ہوئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books