aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "navishta"
یقیں تو یہ ہے وہ خط کا جواب لکھیں گےمگر نوشتۂ قسمت کسی کو کیا معلوم
جان کر ہم بشیرؔ بدر ہوئےاس میں تقدیر کا نوشتہ کیا
دکھ نوشتہ ہے تو آندھی کو لکھا آہستہاے خدا اب کے چلے زرد ہوا آہستہ آہستہ
لوگ کہتے ہیں مقدر کا نوشتہ جس کوہم نہیں مانتے ہر چند مگر ہوتا ہے
شاید خدانخواستہ آنکھیں دغا کریںاچھا نہیں نوشتۂ تقدیر دیکھنا
تکیے میں کیا رکھا ہے خط غیر کی طرحدیکھوں تو میں نوشتۂ قسمت مرا نہ ہو
پڑھنا ہے تو نوشتۂ بین السطور پڑھتحریر بے حروف کے معنی پہ دھیان دے
دیا نوشتہ نہ اس بت کو دل کے تودے میںخدا کے گھر کا بھلا میں قبالہ کیا کرتا
خط آیا واں سے ایسا جس سے اپنانوشتہ خوب سمجھے ہم پڑھا کر
نہ ہوگا فرق نقطے کا ملا کر دیکھ لے کوئیمرے اعمال نامے سے نوشتہ میری قسمت کا
سر نوشتۂ تقدیر خواب کی صورتلکھے ہیں ریت پہ کچھ حرف رائیگان سے لوگ
مٹتا نہیں نوشتۂ قسمت کسی طرحجوہر کبھی نہ خنجر براں سے دور ہوں
فرد عمل نوشتۂ تقدیر پڑھ چکاخاموش سر جھکائے خود اپنے حضور ہوں
ہمارا شعر سمجھنے کی کچھ تو کوشش کریہ کیا نوشتۂ دیوار میں نہیں آتا
نامہ بر! تیرے چھپانے سے مجھےاپنی قسمت کا نوشتہ کھل گیا
پس نوشتۂ تقدیر ماجرا کیا تھابجھائے کس نے ستارے جواب تک نہ ملے
فرد عصیاں نوشتۂ تقدیرہائے ہر بے قصور کی صورت
کبھی تباہ ہوئے مشورہ نہ ملنے سےکبھی نوشتۂ دیوار نے ہلاک کیا
اپنی قسمت کا نوشتہ جو دکھایا ہم نےحشر کے روز غلط نامۂ اعمال ہوا
ہے میری آنکھوں میں عکس نوشتہ دیوارسمجھ سکو تو مرا نطق بے زباں لے لو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books