aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "nemat"
بے فائدہ الم نہیں بے کار غم نہیںتوفیق دے خدا تو یہ نعمت بھی کم نہیں
نعمت زیست کا یہ قرض چکے گا کیسےلاکھ گھبرا کے یہ کہتے رہیں مر جائیں گے
واعظا چھوڑ ذکر نعمت خلدکہہ شراب و کباب کی باتیں
کرے جس قدر شکر نعمت وہ کم ہےمزے لوٹتی ہے زباں کیسے کیسے
نہ ہے ستارے کی گردش نہ بازی افلاکخودی کی موت ہے تیرا زوال نعمت و جاہ
علم کی حد سے پرے بندۂ مومن کے لیےلذت شوق بھی ہے نعمت دیدار بھی ہے
اذیتوں میں بھی بخشی مجھے وہ نعمت صبرکہ میرے دل میں گرہ ہے نہ میرے ماتھے پہ بل
جگر کو مرے عشق خوں نابہ مشربلکھے ہے خداوند نعمت سلامت
ساری دنیا سے انوکھی ہے زمانے سے جدانعمت خاص ہے اللہ رے قسمت میری
خدا نے مجھ کو بن مانگے یہ نعمت دی ہے منظرؔترستے ہیں بہت سے لوگ ممتا دیکھنے کو
میسر ہو تو قدرے لطف بھی نعمت ہے یاں یاروکسی کا وعدۂ عیش دوام اچھا نہیں لگتا
مصروف شکر نعمت پیر مغاں رہوںاللہ مجھ کو یوں ہی پلائے جہاں رہوں
یا الٰہی مرا دل دار سلامت باشدوہ ولی نعمت دیدار سلامت باشد
شہدا نعمت دنیا کی طلب بھول گئےخون کے گھونٹ میں ایسا ہی مزا ہوتا ہے
ہے وہ مقتول کافر نعمتاپنے قاتل کو جو دعا نہ کرے
اپنا رہا نہ ہوش جب راز حیات پا لیانعمت بے خودی سمجھ ہوش کا یہ ثمر نہیں
ماں کے پیروں کے تلے جنت کی نعمت ہے مگرباپ کا سایہ بھی احیاؔ چاہئے اولاد پر
ہے عشق وہ نعمت جو خریدی نہیں جاتییہ شے ہے خداداد خداداد رہے گی
رہ عشق میں ہیں نعمت شب غم کی تلخیاں بھیجو گزارتا شب غم بڑا پر وقار ہوتا
ہر نوالہ اس کا اب تو تلخ ہےعمر نعمت تھی مگر جی بھر گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books