aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "nimaT"
اک حقیقت سہی فردوس میں حوروں کا وجودحسن انساں سے نمٹ لوں تو وہاں تک دیکھوں
مرے دل میں کسی حسرت کے پس انداز ہونے تکنمٹ ہی جائے گا کار جہاں آہستہ آہستہ
محتسب سے میں اکیلا ہی نمٹ سکتا ہوںجس نے جو جرم کیا ہے وہ مرے نام کرے
ہر کوئی اپنے گھر پلٹ گیا ہےمسئلہ خیر سے نمٹ گیا ہے
کوئی تازہ ستم کہ میں پچھلےحادثوں سے نمٹ کے آیا ہوں
سپاہ کار جہاں سے نمٹ چکا ہوں مگرتمہاری یاد کا لشکر بھی دیکھنا ہے مجھے
خیال خام تھا سو چیخ اٹھا ہوں پھرمرا خیال تھا کہ میں نمٹ گیا
تو یہاں زیر افق چند گھڑی سستا لےمیں ذرا دن سے نمٹ کر شب تار! آتا ہوں
پہلے تقدیر سے نمٹ آئےپھر وہ اپنے سبھی ہنر کھولے
بات ہم دونوں کی ہے ہم خود نمٹ لیں گے کبھیکیوں زمانہ بولتا ہے میرے اس کے درمیاں
مجھے مسکن سمجھتے ہیں عجب آسیب ہیں غم کےمیں اک دو سے نمٹ بھی لوں یہ پورا خانوادہ ہے
کیسے بھی ہوں حالات نمٹ لیتا ہوں ہنس کرسنگین نتائج کا نہیں ڈر مرے اندر
مرے ہونے سے ہی کچھ اعتبار اس کا بھی قائم ہےجنوں تم سے نمٹ لے گا جو دیوانہ کہا مجھ کو
کروں گا تجھ سے گفتگو ذرا ٹھہر نمٹ تو لوںکھڑا ہے کوئی بیچ میں ابھی سوال کی طرح
قرض جاں سے نمٹ رہی ہے حیاتاس کی جانب پلٹ رہی ہے حیات
جب نمٹ جائیں گے یہ ہنگامےپھر سے ہو جائیں گے بہم دونوں
ننانوے پہ جمے سانپ سے نمٹ لیتےترے لیے تو فقط سیڑھیاں بناتے ہم
ازل ابد کے سبھی مسائل پہ بات ہوگیابھی تو اے زندگی میں تجھ سے نمٹ رہا ہوں
ہر روز ہی دن بھر کے جھمیلوں سے نمٹ کےرو لیتے ہیں ہم رات کے آنچل سے لپٹ کے
ناخدا ساحل پہ مجھ کو دیکھتا ہی رہ گیامیری ٹوٹی ناؤ طوفاں سے نمٹ کر آ گئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books