aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "paate"
دیکھیے پاتے ہیں عشاق بتوں سے کیا فیضاک برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے
پاتے نہیں جب راہ تو چڑھ جاتے ہیں نالےرکتی ہے مری طبع تو ہوتی ہے رواں اور
اپنے ماضی کی جستجو میں بہارپیلے پتے تلاش کرتی ہے
اپنی گلی میں مجھ کو نہ کر دفن بعد قتلمیرے پتے سے خلق کو کیوں تیرا گھر ملے
خود کو بکھرتے دیکھتے ہیں کچھ کر نہیں پاتے ہیںپھر بھی لوگ خداؤں جیسی باتیں کرتے ہیں
ہم بھی دل کی بات کہاں کہہ پاتے ہیںآپ بھی کچھ کہتے کہتے رہ جاتے ہیں
ساتھ جب تم نبھا نہیں پاتےکیا ضرورت تھی دل لگانے کی
وہ زرد پتے جو پیڑ سے ٹوٹ کر گرے تھےکہاں گئے بہتے پانیوں میں بلائے کوئی
یوں ترے دھیان سے لرزتا ہوںجیسے پتے ہوا سے ڈر جائیں
اب جو رشتوں میں بندھا ہوں تو کھلا ہے مجھ پرکب پرند اڑ نہیں پاتے ہیں پروں کے ہوتے
ہر سال نئے پتے بدل دیتے ہیں تیوربوڑھا ہے مگر پیڑ پرانا نہیں لگتا
مسافر اپنی منزل پر پہنچ کر چین پاتے ہیںوہ موجیں سر پٹکتی ہیں جنہیں ساحل نہیں ملتا
باغباں نے آگ دی جب آشیانے کو مرےجن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے
معاش بے دلاں پوچھو نہ یارونمو پاتے رہے رزق نمو بن
میں نہ ہوں گا تو خزاں کیسے کٹے گی تیریشوخ پتے نے کہا شاخ سے مرجھاتے ہوئے
اب کے بہار دیکھیے کیا نقش چھوڑ جائےآثار بادلوں کے نہ پتے شجر میں ہیں
جاگتا ذہن غم کی دھوپ میں تھاچھاؤں پاتے ہی سو گیا جیسے
قرار پاتے ہیں آخر ہم اپنی اپنی جگہزیادہ رہ نہیں سکتا کوئی کسی کی جگہ
جو کان لگا کر سنتے ہیں کیا جانیں رموز محبت کےاب ہونٹ نہیں ہلنے پاتے اور پہروں باتیں ہوتی ہیں
وقت سنگھاسن پر بیٹھا ہے اپنے راگ سناتا ہےسنگت دینے کو پاتے ہیں سانسوں کے اکتارے لوگ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books