aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "pahnaa.iyo.n"
شب کی پہنائیوں میں چیخ اٹھےدرد تنہائیوں میں چیخ اٹھے
سکوت شام کی پہنائیوں سےصدا اس اجنبی کی آ رہی ہے
وہ رستہ جو تری تربت سے ہو کر مجھ تلک آیاوہ رستہ وقت کی پہنائیوں میں کھو گیا آخر
کاٹی ہے عمر رات کی پہنائیوں کے ساتھہم شہر بے چراغ میں اے بے کساں رہے
گلیوں میں گھومتی ہیں ہزاروں کہانیاںچہروں پہ نقش وقت کی پہنائیوں کو دیکھ
اترتے جاتے ہیں پہنائیوں میں دریا کیکہ جلتی شمع تہہ آب ہے ہمارے لئے
کھوکھلی آنکھوں سے مجھ کو گھورتی ہیںدیکھ کر ڈرتا ہوں میں پہنائیوں کو
سایہ سا اک خیال کی پہنائیوں میں تھاساتھی کوئی تو رات کی تنہائیوں میں تھا
اپنی دنیا تک رکھو محدود پروازیں ابھینیلگوں پہنائیوں میں بال و پر دیکھے گا کون
رکھتے رہے نہ جانے کس انداز سے قدمٹھہرے ہیں طاق حادثہ پیمائیوں میں ہم
اٹھا اسی سے زیست کے احساس کا خمیرجو درد دل کے زخم کی پہنائیوں میں تھا
آنے والے وقت نے سمجھا اسے اپنا نقیبوہ پر پرواز کیوں پہنائیوں میں کھو گیا
غم حیات کی پہنائیوں سے خوف زدہمیں عمر بھر رہا ناکامیوں سے خوف زدہ
میں اپنی ذات کی پہنائیوں میں کھویا تھاکسے خبر کہاں اس کا گمان آ کے گرا
کئی صحرا تھے میری پیاس کی پہنائیوں میںکسی دریا کے تٹ تک آ کے پھر واپس مڑی میں
پانیوں کو بھی خواب آنے لگےاشک دریا میں ضم کیا گیا ہے
پانیوں سے تو پیاس بجھتی نہیںآئیے زہر پی کے دیکھتے ہیں
پانیوں کے چڑھنے تک حال کہہ سکیں اور پھرکیا قیامتیں گزریں بستیاں نہیں کھلتیں
وہ زرد پتے جو پیڑ سے ٹوٹ کر گرے تھےکہاں گئے بہتے پانیوں میں بلائے کوئی
نکل گیا کہیں ان دیکھے پانیوں کی طرفزمیں کے نام کھلا بادبان چھوڑ گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books