aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "parcha"
خط غیر کا پڑھتے تھے جو ٹوکا تو وہ بولےاخبار کا پرچہ ہے خبر دیکھ رہے ہیں
کچھ عشق کے نصاب میں کمزور ہم بھی ہیںکچھ پرچۂ سوال بھی آسان چاہیئے
کیا دکھاتے ہو میاں، پرچہ ہمیں اخبار کاہم نے دیکھے ہیں بہت نامی گرامی آدمی
جادو کی پڑی پرچۂ ابیات تھا اس کامنہ تکیے غزل پڑھتے عجب سحر بیاں تھا
ہمیں پتہ ہے کہ پرچہ برا نہیں آیامگر تمہارا پڑھایا ہوا نہیں آیا
نہیں تھا یاد سبق اپنی زندگی کا ہمیںسو امتحان کا پرچہ بنا رہے تھے ہم
رات بھر شور مچاتا ہے کسی خوف کے تحتاپنے ہم زاد پہ پرچہ نہیں کر سکتا میں
اداس مت ہو میاں ہے یہ امتحان زیستاس امتحان میں پرچہ خراب ہوتا ہے
کسی کا خط ہے یا یہ غزل ہے یہ کیسا پرچہ پڑا ہوا ہےگلال سے لب بنے ہیں اس میں کتاب چہرہ بنا ہوا ہے
ہمارا یار کل شب تیری اک تصویر لے آیادکھانے لگ گیا بیمار کو پرچہ دوائی کا
روز و شب کے حال کا لکھتا تھا پرچہ روز و شبکاتب اعمال میری ڈیوڑھی کا ہرکارہ تھا
ایک دن پرچہ لگائیں گے نکیرین ضروریہ فرشتے نہیں اخبار کے ہرکارے ہیں
قصہ دل سے اٹھا دوئی کاپرچھا ہو جائے فیصلہ کر
تمہیں بتائے گا اک درد کی کہانی کوئیجو میرے ہاتھ میں پرچہ دکھائی دیتا ہے
فضل نے اللہ کے اس کو دیا عمر بھرعزت و حرمت کے ساتھ پارچہ و آب و ناں
برا ہو بد گمانی کا وہ نامہ غیر کا سمجھاہمارے ہاتھ میں تو پرچۂ اخبار تھا کیا تھا
سخن وران کہن اس پہ رشک کرتے ہیںجو درد پرچۂ ابیات پر اترتا ہے
اڑتے پھرتے ہیں زمیں پر شکل ابرپرچہ پرچہ روئی کے گالے پڑے
لکھتے ہیں چھپ کے کاتب اعمال سب کا حالاعمال نامہ پرچہ ہیں خفیہ نویس کے
کتاب زندگی میں نے اگر پڑھی ہی نہیںکیوں امتحان کا پرچہ بنا رہی ہوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books