aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "pech"
بھرم کھل جائے ظالم تیرے قامت کی درازی کااگر اس طرۂ پر پیچ و خم کا پیچ و خم نکلے
بہت مشکل ہے دنیا کا سنورناتری زلفوں کا پیچ و خم نہیں ہے
میں مضطرب ہوں وصل میں خوف رقیب سےڈالا ہے تم کو وہم نے کس پیچ و تاب میں
پڑا ہے بڑا پیچ پھر دل لگی میںطبیعت رکی ہے جہاں آتے آتے
ہے دل شوریدۂ غالبؔ طلسم پیچ و تابرحم کر اپنی تمنا پر کہ کس مشکل میں ہے
مجھے بتاؤ کہ میری ناراضگی سے تم کو ہے فرق کوئیمیں کھا رہی ہوں نہ جانے کب سے ہی پیچ تاؤ مجھے مناؤ
قصۂ زلف یار دل کے لیےہیں عجب پیچ و تاب کی باتیں
اسی کشمکش میں گزریں مری زندگی کی راتیںکبھی سوز و ساز رومیؔ کبھی پیچ و تاب رازیؔ
زلف کوچوں میں شانہ کش نے ترےکتنے ہی پیچ و تاب بیچے ہیں
اتنا ہی مجھ کو اپنی حقیقت سے بعد ہےجتنا کہ وہم غیر سے ہوں پیچ و تاب میں
لا کر برہمنوں کو سیاست کے پیچ میںزناريوں کو دیر کہن سے نکال دو
کیسے بچوں کو بتاؤں راستوں کے پیچ و خمزندگی بھر تو کتابوں کا سفر میں نے کیا
کوئی موسم ہو مگر شان خم و پیچ وہیرات کی طرح کوئی زلف سنوارے نکلے
پیچ اتنے بھی نہ دو کرمک ریشم کی طرحدیکھنا سر ہی نہ دستار میں گم ہو جائیں
سمجھنے والے سمجھتے ہیں پیچ کی تقریرکہ کچھ نہ کچھ تری باتوں میں فی نکلتی ہے
زمانہ پیچ اندر پیچ تھا ہم لوگ وحشی تھےخیال آزار تھے لہجے اکہرے کر لیے ہم نے
کارواں تھک کر فضا کے پیچ و خم میں رہ گیامہر و ماہ و مشتری کو ہم عناں سمجھا تھا میں
پیچ رکھتے ہو بہت صاحبو دستار کے بیچہم نے سر گرتے ہوئے دیکھے ہیں بازار کے بیچ
ابھی تک راستے کے پیچ و خم سے دل دھڑکتا ہےمرا ذوق طلب شاید ابھی تک خام ہے ساقی
رہ حیات میں کچھ ایسے پیچ و خم تو نہ تھےکسی حسین نے رستے میں آ کے مار دیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books