aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "pighalne"
مزاروں اور منڈیروں کے رت جگوں میں سلیمؔبدن پگھلنے لگے ہیں دیے جلاتے ہوئے
وہ تری یاد کے شعلے ہوں کہ احساس مرےکچھ نہ کچھ آگ ضروری ہے پگھلنے کے لیے
وہ حادثات کی حدت سے جب پگھلنے لگےتو چاند بن کے خنک دل میں جگمگاؤں میں
کچھ بھی کر گزرنے میں دیر کتنی لگتی ہےبرف کے پگھلنے میں دیر کتنی لگتی ہے
جب زمیں آخری حدت سے پگھلنے لگ جائےعشق کی چھاؤں مرے سر کو بہم ہو آمین
بہت ذرا سی اوس بھگونے کو میرےبہت ذرا سی آنچ، پگھلنے والا میں
تیز دھوپ میں آئی ایسی لہر سردی کیموم کا ہر اک پتلا بچ گیا پگھلنے سے
انتظار اس کا نہ اتنا بھی زیادہ کرناکیا خبر برف پگھلنے میں زمانے لگ جائیں
ایسا نہیں کہ برف کی مانند ہوں مگرلگتا ہے یوں کہ جیسے پگھلنے لگے ہیں ہم
اب پگھلنے لگے ہیں پتھر بھیرابطے کامیاب ہونے لگے
ہر ایک شام کا منظر دھواں اگلنے لگاوہ دیکھو دور کہیں آسماں پگھلنے لگا
مری نگاہ میں خواہش کا شائبہ بھی نہ تھایہ برف سی ترے چہرے پہ کیوں پگھلنے لگی
موم کے لوگ کڑی دھوپ میں آ بیٹھے ہیںآؤ اب ان کے پگھلنے کا تماشا دیکھیں
سلیمؔ شمع وجود آ گئی ہے بجھنے پربس انتظار کرو موم کے پگھلنے کا
ہم کو پتھر کے پگھلنے کا عمل دیکھنا ہےڈوبتے ڈوبتے آواز لگائیں گے تمہیں
سائباں کی خواہش میں اک سفر ہوں صحرا کاجسم و جاں پگھلتے ہیں جسم و جاں پگھلنے دو
منظر کو کسی طرح بدلنے کی دعا دےدے رات کی ٹھنڈک کو پگھلنے کی دعا دے
وہ پتھر ہے پگھلنے میں ذرا سا وقت تو لے گاابھی ممکن نہیں ہے اس سے کوئی گفتگو ہونا
نیلے سرخ سفید سنہرے ایک ایک کرکے ڈوب گئےسمتوں کی ہر پگڈنڈی پر کالا رنگ پگھلنے لگا
دل دھواں دینے لگے آنکھ پگھلنے لگ جائےتم جسے دیکھ لو اک بار وہ جلنے لگ جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books