aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "pilaa"
چشم میگوں سے ہے مغاں نے کہامست کر دے مگر پلا ہی نہیں
بیمار کو مرض کی دوا دینی چاہیےمیں پینا چاہتا ہوں پلا دینی چاہیے
رک رک کے ساز چھیڑ کہ دل مطمئن نہیںتھم تھم کے مے پلا کہ طبیعت اداس ہے
تمہاری بے رخی نے لاج رکھ لی بادہ خانے کیتم آنکھوں سے پلا دیتے تو پیمانے کہاں جاتے
رہ رہ کے نہ تڑپاؤ اے بے درد مسیحاہاتھوں سے مجھے زہر پلا کیوں نہیں دیتے
پلا دے اوک سے ساقی جو ہم سے نفرت ہےپیالہ گر نہیں دیتا نہ دے شراب تو دے
اتنا تو دوستی کا صلہ دیجئے مجھےاپنا سمجھ کے زہر پلا دیجئے مجھے
جھوم کے جب رندوں نے پلا دیشیخ نے چپکے چپکے دعا دی
پہلے شراب زیست تھی اب زیست ہے شرابکوئی پلا رہا ہے پیے جا رہا ہوں میں
ہنس ہنس کے جام جام کو چھلکا کے پی گیاوہ خود پلا رہے تھے میں لہرا کے پی گیا
عمر جاوید خضر کو بخشیآب حیواں پلا دیا تو نے
اک سمندر نے آواز دیمجھ کو پانی پلا دیجئے
جتنی بھی مے کدے میں ہے ساقی پلا دے آجہم تشنہ کام زہد کے صحرا سے آئے ہیں
جس کے ہر قطرے سے رگ رگ میں مچلتا تھا لہوپھر وہی اک شے پلا دے زندگی اے زندگی!
واعظ نہ تم پیو نہ کسی کو پلا سکوکیا بات ہے تمہاری شراب طہور کی
جو دشمنی بخیل سے ہوئی تو اتنی خیر ہےکہ زہر اس کے پاس ہے مگر پلا نہیں رہا
آج دھنک میں رنگ نہ ہوں گے ویسے جی بہلانے کوشام ہوئے پر نیلے پیلے کچھ بیلون اڑا دینا
مے بوند بھر پلا کر کیا ہنس رہا ہے ساقیبھر بھر کے پیتے آخر پیمانے آدمی ہیں
یہ کس نے کہہ دیا آخر کہ چھپ چھپا کے پیویہ مے ہے مے اسے اوروں کو بھی پلا کے پیو
اپنے ہاتھوں سے پلا دے ساقیرند اک گھونٹ میں تر جائیں گے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books