aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "qaanuun"
میری حالت دیکھیے اور ان کی صورت دیکھیےپھر نگاہ غور سے قانون قدرت دیکھیے
فولاد سے فولاد تو کٹ سکتا ہے لیکنقانون سے قانون کو بدلا نہیں جاتا
کیا یہ موسم ترے قانون کے پابند نہیںموسم گل میں یہ دستور خزاں کس کا ہے
اس نئے قانون کا منظر یہی دکھتا ہے ابپاؤں کٹ جائیں گے لیکن بیڑیاں رہ جائیں گی
کون کہتا ہے برے کام کا پھل بھی ہے برادیکھ مسند پہ ہیں مسجد کو گرانے والے
مرتب کر گیا اک عشق کا قانون دنیا میںوہ دیوانے ہیں جو مجنوں کو دیوانہ بتاتے ہیں
میں اب شہر عشق میں کچھ قانون بنانے والا ہوںاب اس اس کی خیر نہیں ہے جس جس نے غداری کی
مہذب لوگ بھی سمجھے نہیں قانون جنگل کاشکاری شیر بھی کوؤں کا حصہ چھوڑ دیتے ہیں
افضلؔ اور قیس نے قانون بنایا ہے کہ عشقدوسری بار بھی ہوتا ہے نہیں بھی ہوتا
غارت گریٔ شہر میں شامل ہے کون کونیہ بات اہل شہر پہ کھل بھی گئی تو کیا
اک طرف قانون ہے اور اک طرف انسان ہےختم ہوتا ہی نہیں جرم و سزا کا سلسلہ
ظلم ہے تخت تاج سناٹاخوف قانون راج سناٹا
قانون کس نے بدلا ہے قدرت کا شیخ جیدارو ہے اب بھی مے ہی غم روزگار کا
دستور ہے گزارش احوال واقعیقانون یہ نہیں ہے کہ شکوہ نہ چاہئے
نہیں از روئے قانون محبت جرم نظارہتو پھر کیوں ہیں جناب دل اگر دیکھو مگر دیکھو
حیرت کے مقامات میں قانون نوا نئیںہے ساز خموشی لب تصویر کی آواز
آنسو ہیں قانون سے باہرغم کی باتیں ہنس کر کہیے
کون دیکھے گا یہاں دن کے اجالوں کا ستمیہ ستارے تو چلے جائیں گے سب رات کے ساتھ
پھر یہ کس نے مجھے جگایا ہےپھر سے خوابوں میں کون آیا ہے
ہم چومتے رہتے ہیں ہر دم فطرت کی حسیں پیشانی کوآزاد منش ہم اہل نظر قانون و شریعت کیا جانیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books