aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "qarza"
بھولے سے مسکرا تو دیے تھے وہ آج فیضؔمت پوچھ ولولے دل ناکردہ کار کے
طے شدہ وقت پر وہ پہنچ جاتا ہے پیار کرنے وصولجس طرح اپنا قرضہ کبھی کوئی بنیا نہیں چھوڑتا
جان تم پر نثار کرتا ہوںمیں نہیں جانتا دعا کیا ہے
آؤ ہم آج چاند کا قرضہ اتار دیںتاروں کو یہ خیال تجھے دیکھ کر ہوا
حیات جس کی امانت ہے سونپ دوں اس کواتارنا ہے یہ قرضہ بھی اپنے سر سے مجھے
ہمارے ہجر کی محنت کشی کو مت دیکھوشب وصال کا قرضا چکانا پڑتا ہے
کیوں مجھ کو لہو دینے پہ تم لوگ بہ ضد ہومیں سر پہ کسی شخص کا قرضا نہیں رکھتا
میں زمانے پہ تیرا قرضہ ہوںکب کرے گا بھلا وصول مجھے
وہ اشکوں سے چکانا پڑ رہا ہےمناظر کا جو قرضہ ہو گیا ہے
اک خوشی سود پر ملی تھی کہیںاس کا قرضہ اتارنا ہے مجھے
ہر روز مانگ مانگ کے لیتا ہوں سانس بھیبڑھتا ہی جا رہا ہے یہ قرضہ وجود کا
میرا قرضہ ادا کرے کوئیتاک میں ہوں خطا کرے کوئی
قرضہ اتارا اے سی خریدا منگایا ڈشاس سال کھیتیوں میں لگایا تھا کھاد کو
رشتہ زر رشتہ خوں سے ہے بڑھ کر معتبرورنہ چاہت کے لیے قرضہ بنے مقراض کیوں
گوارا کب مجھے ہوگا کسی احساس کا ڈھوناہے قرضہ اس جنم کا اس جنم میں ہی ادا ہوگا
سرمایۂ جاں ہاتھ سے جاتا رہا لیکناس عشق جنوں خیز کا قرضہ نہیں اترا
تمہارے پیار کا قرضہ ہے اس قدر دل پرفقیر دل بھی تو قسطوں میں ہی گھرا ہوا ہے
مجھ پر میری ذات ادھار ہے لیکن سوربھؔچکتا کر دوں گا قرضہ یہ، زندہ ہوں میں
بہت سا بوجھ تھا دل پر سو دشت الفت میںتمہارے پیار کا قرضہ چکا کے آئی ہوں
ماں کا قرضہ اتارنا ہے تجھےپہلے قرضہ اتار مٹی کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books