aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rahbar"
اے رہبر کامل چلنے کو تیار تو ہوں پر یاد رہےاس وقت مجھے بھٹکا دینا جب سامنے منزل آ جائے
نومید نہ ہو ان سے اے رہبر فرزانہکم کوش تو ہیں لیکن بے ذوق نہیں راہی
ملنا تھا اتفاق بچھڑنا نصیب تھاوہ اتنی دور ہو گیا جتنا قریب تھا
مرے راہبر مجھ کو گمراہ کر دےسنا ہے کہ منزل قریب آ گئی ہے
تم کو بھلا رہی تھی کہ تم یاد آ گئےمیں زہر کھا رہی تھی کہ تم یاد آ گئے
رہزن ہو تو حاضر ہے متاع دل و جاں بھیرہبر ہو تو منزل کا پتہ کیوں نہیں دیتے
کوئی نہ کوئی رہبر رستہ کاٹ گیاجب بھی اپنی رہ چلنے کی کوشش کی
بھیڑ نے یوں ہی رہبر مان لیا ہے ورنہاپنے علاوہ کس کو گھر پہنچایا ہم نے
جن کے آنگن میں امیری کا شجر لگتا ہےان کا ہر عیب زمانے کو ہنر لگتا ہے
چلتا ہوں تھوڑی دور ہر اک تیز رو کے ساتھپہچانتا نہیں ہوں ابھی راہ بر کو میں
آئنہ سامنے رکھو گے تو یاد آؤں گااپنی زلفوں کو سنوارو گے تو یاد آؤں گا
اب اپنا اختیار ہے چاہے جہاں چلیںرہبر سے اپنی راہ جدا کر چکے ہیں ہم
کچھ دن سے زندگی مجھے پہچانتی نہیںیوں دیکھتی ہے جیسے مجھے جانتی نہیں
راہبر میرا بنا گمراہ کرنے کے لیےمجھ کو سیدھے راستے سے در بہ در اس نے کیا
کہیں ظلمتوں میں گھر کر ہے تلاش دشت رہبرکہیں جگمگا اٹھی ہیں مرے نقش پا سے راہیں
ہم سفر ڈھونڈو نہ رہبر کا سہارا چاہوٹھوکریں کھاؤ گے تو خود ہی سنبھل جاؤ گے
راہبر راہ مسافر کو دکھا دیتا ہےوہی منزل پہ پہنچ جائے ضروری تو نہیں
تماشہ اپنا سر رہ گزر بنایا جائےجو راہزن ہے اسے راہ بر بنایا جائے
رنگ اس موسم میں بھرنا چاہئےسوچتی ہوں پیار کرنا چاہئے
رہبر ہو کہ شاعر ہو کیا اپنی خبر اس کوخود کچھ بھی نہیں سیکھا دنیا کو سکھایا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books