aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rahzan-e-aql"
رہزن عقل سیں نہیں وسواسہوں حمایت میں عشق کی جب تک
سمجھ میں خاک آئے عقل کی باتگئے ہوش و خرد آیا جہاں دل
فی زمانہ ہے یہی مصلحت عقل و شعوردل میں خواہش کوئی ابھرے تو دبا لی جائے
جس نے کچھ احتیاط جوانی میں کی نہیںعقل سلیم کہتی ہے وہ آدمی نہیں
اے رہزن متاع دل و جاں خدا گواہتجھ کو بصد خلوص دعا دے رہے ہیں ہم
رہزن خلوص جاں رہزن مسرت ہےرہنمائی علم و آگہی سے ڈرتا ہوں
اپنے احساس پہ کھینچو نہ لکیریں شہنازؔتوڑ بھی ڈالو بت رہزن بینائی کو
جب تک ہے دل رہین مآل و اسیر عقلرہنا ہے تجھ سے اور تری رہ گزر سے دور
اسی قدر تو ہے سرمایۂ تجسس عقلکہ کچھ زمیں کی خبر ہے کچھ آسماں کا پتا
ساتھ ہر ایک کو اس راہ میں چلنا ہوگاعشق میں رہزن و رہبر نہیں دیکھے جاتے
سر کھپاتے تو مند گئیں آنکھیںعقدۂ عشق و عقل وا نہ ہوا
رہزن ایماں ہیں دونوں شیخ ہو یا برہمنان سے بچنے کی کوئی تدبیر ہونی چاہیے
بزعم عقل یہ کیسا گناہ میں نے کیااک آئینا تھا اسی کو سیاہ میں نے کیا
راحت کی سانس رہزن ذوق سفر ہوئیلمحے مسرتوں کے غموں سے گراں ملے
پوچھ تو لوں راہزن وقت سےمیری کلا یا مرا سر چاہیئے
ان سے بچ جائے جو ایماں تو غنیمت سمجھوخوش نگاہوں میں بہت رہزن دیں ہوتے ہیں
مکتب عقل پڑھا پڑھ کے چلا میخانےجب نہ دانائی چلی پھر مرے جذبات چلے
آہوئے دل کہ وحشی صحرائے عقل تھاتجھ زلف کا شکار ہوا کیا بجا ہوا
ساتویں آسمان تک شعلۂ علم و عقل تھاپھر بھی زمین اہل دل کیسی ہری بھری رہی
مجبور ہوا ہوں خرد و عقل کے ہاتھوںمجھ کو خرد و عقل سے بیگانہ بنا دے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books