aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "raqs-e-junuu.n"
دیوانے ذرا رقص جنوں تیز کئے جامنطق سے خرد کی ابھی پرہیز کئے جا
رقص جنوں کی گرمئ تاثیر دیکھناکھلتا ہے کیسے حلقۂ زنجیر دیکھنا
موج صبا رواں ہوئی رقص جنوں بھی چاہئےخیمۂ گل کے پاس ہی دجلۂ خوں بھی چاہئے
کم سے کم میں تو مرید ان کا نہیں ہو سکتاجو پس رقص جنوں بیٹھے ہیں ہشیاری سے
خاک تھے لیکن لہر میں آ کررقص جنوں فرمایا ہم نے
تا ابد جاری رہے رقص جنوںگھر کا سناٹا بکھرتا ہی نہیں
سب تماشائی اگر ہیں شہر میںتو مگر رقص جنوں کچھ کم نہ کر
پائلیں باندھ کے بارش کی کروں رقص جنوںتو گھٹا بن کے برس اور میں صحرا ہو جاؤں
خواہش ہے مرا رقص جنوں دیکھے زمانہاور اس کی ہے تنبیہ تماشا نہیں کرنا
سب پات جھڑ چکے ہیں دیے بھی شکستہ ہیںرقص و جنوں کی رت میں اکیلی ہوئی ہوا
سودا ہے کوئی سر میں تو پھر ٹوٹے گی زنجیردیوانہ ابھی رقص جنوں تیز کیے جائے
اٹھتے ہیں سر راہ جہاں زرد بگولےہوتا ہے وہیں رقص جنوں اور سوا تیز
کر باعث اعزاز مرے رقص جنوں کوکر خاک کے ملبوس کو خلعت مرے شاہا
خدا کے واسطے اب روک بھی یہ رقص جنوںصدا کچھ اور ہی آنے لگی ہے گھنگھرو سے
شورش خوں رقص جنوں ختم نہ ہوقہقہہ ہم نفساں باقی رہے
اک محبت کا فسوں تھا سو ابھی باقی ہےمجھ میں اک رقص جنوں تھا سو ابھی باقی ہے
رنگ چمن سے واسطہ اس کو کہاں رہارقص جنوں میں گم ہے جو طاؤس آج تک
رقص جنوں میں محو تھے ہم شام سے مگرعرفان ذات بھی نہ ہوا رات بھی گئی
قتل و خوں بند ہوا رقص جنوں ختم ہواشہر میں کون مرا کون جیا دیکھتے ہیں
وہ رنگ رخ وہ آتش خوں کون لے گیااے دل ترا وہ رقص جنوں کون لے گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books