aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "reza"
ہوش آیا تو سبھی خواب تھے ریزہ ریزہجیسے اڑتے ہوئے اوراق پریشاں جاناں
جس طرح خواب مرے ہو گئے ریزہ ریزہاس طرح سے نہ کبھی ٹوٹ کے بکھرے کوئی
نہ گنواؤ ناوک نیم کش دل ریزہ ریزہ گنوا دیاجو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو تن داغ داغ لٹا دیا
وہ ریزہ ریزہ مرے بدن میں اتر رہا ہےمیں قطرہ قطرہ اسی کی آنکھوں کو پی رہا ہوں
میں ریزہ ریزہ بدن کا اٹھا رہا ہوں عدیمؔوہ توڑ ہی تو گیا اپنی التجا سے مجھے
سنگریزوں میں ڈھل گئے آنسولوگ ہنستے رہے دکھانے کو
میں ریزہ ریزہ اڑتا پھروں گا ہوا کے ساتھصدیوں میں جھانک کر بھی مجھے دیکھنا تو ہے
وہ جو مجھ میں ایک اکائی تھی وہ نہ جڑ سکییہی ریزہ ریزہ جو کام تھے مجھے کھا گئے
میں ریزہ ریزہ تو ہوتا ہوں ہر شکست کے بعدمگر نڈھال بہت دیر تک نہیں رہتا
چمن میں کس کے یہ برہم ہوئی ہے بزم تماشاکہ برگ برگ سمن شیشہ ریزۂ حلبی ہے
رنگ نے گل سے دم عرض پریشانیٔ بزمبرگ گل ریزۂ مینا کی نشانی مانگے
قسمت شاعر سیماب صفت دشت کی موتقیمت ریزۂ الماس ہنر سناٹا
وہ لمحہ جس نے مجھے ریزہ ریزہ کر ڈالاکسی کے بس میں جو ہوتا تو ٹل بھی سکتا تھا
ہم نے موتی سمجھ کے چوم لیاسنگ ریزہ جہاں پڑا دیکھا
بکھر کر شیشہ شیشہ ریزہ ریزہسمٹ کر پھول سے پیکر کی لڑکی
دیکھنا اس کی تجلی کا جسے منظور ہےسنگ ریزہ بھی نظر میں اس کی کوہ طور ہے
میں ٹوٹا میں بکھرا ہوا ریزہ ریزہمری جاں ترے خط جلانے سے پہلے
ریزہ ریزہ کر گئی پتھر کو بھی شبنم کی چوٹہائے کس دل سے مگر وہ مجھ کو سمجھانا ترا
یوں ریزہ ریزہ ہوں کہ کوئی بھی ہوا نہ تھایوں تو تری نگاہ کا کنکر لگا مجھے
نہ پوچھ نسخۂ مرہم جراحت دل کاکہ اس میں ریزۂ الماس جزو اعظم ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books