aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "roband"
پھر اس کے بعد زمانے نے مجھ کو روند دیامیں گر پڑا تھا کسی اور کو اٹھاتے ہوئے
اخبار میں روزانہ وہی شور ہے یعنیاپنے سے یہ حالات سنور کیوں نہیں جاتے
سیکڑوں ایسی دکانیں ہیں جہاں مل جائیں گیدھات کی پتھر کی شیشے کی ربڑ کی عورتیں
اک دوسرے سے بچ کے نکلنا محال تھااک دوسرے کو روند کے جانا پڑا ہمیں
پاؤں تلے ہے روند کے گزرو کچل کے دیکھوپیچھے جاؤ آگے آؤ خواب کا کیا ہے
یہ کس مقام پہ لایا گیا خدایا مجھےکہ آج روند کے گزرا ہے میرا سایہ مجھے
سوکھتے ہی آنسوؤں کے نور آنکھوں کا گیابجھ ہی جاتے ہیں دیئے جس وقت سب روغن جلا
روزانہ تو رات گئے گھر آتا ہےشام سے پہلے آ جاتا ہے بعض اوقات
دکھایا معجزہ حسن بشر کا دست قدرت نےبھری تاثیر تصویر گلی کے رنگ و روغن میں
راہ دل کو روند کر آگے نکل جائیں گے لوگآنکھ میں اٹھتا غبار قافلہ رہ جائے گا
میں شہر شہر بھٹکتا ہوں اور روزانہخود اپنی ذات کی تعمیر کرتا رہتا ہوں
ہر نیا لمحہ ہمیں روند کے جاتا ہے کہ ہماپنی مٹھی میں گیا وقت چھپائے ہوئے ہیں
دیکھتا تھا جسے روزانہ کی بنیاد پہ میںایک دو سال سے اک بار نہیں دیکھ سکا
جو ضد میں بڑھ گئے تھے زمینوں کو روند کرخوش کیوں نہیں ہیں آسماں پانے کے باوجود
ہزار طرح کے افکار دل کو روند رہے ہیںمقابلے میں ترے رنج روزگار ہے آ جا
ہیں یوں تو فاصلے کتنے زمانوں کے مکانوں کےمگر ملتے ہو روزانہ مری آنکھوں کے موسم میں
گھر کی دیوار سے گرتے ہوئے روغن کی طرحاب مری عمر مرے بال بتا دیتے ہیں
وہ آئے اور زمیں روند کر چلے بھی گئےہمیں بھی اپنا خسارہ بھلا کے چلنا ہے
وداع کرتی ہے روزانہ زندگی مجھ کومیں روز موت کے منجدھار سے نکلتا ہوں
اپنے ہی پیروں سے اپنا آپ رونداپنی ہستی کو مٹا کر رقص کر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books