aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "saadh"
اس لیے سادھ لی تھی چپ میں نےاس سے بہتر کلام تھا ہی نہیں
چپ سادھ کے بیٹھے تھے سبھی لوگ وہاں پرپردے پہ جو تصویر تھی کچھ بول رہی تھی
تھا بہت ممکن کہ بچ جاتی غم دنیا سے جانسچ تو یہ ہے ہم نے کوشش بھی نہ کی تیرے بغیر
دم ذرا سادھ کے لیتے ہیں پھریری تو ابھیسون کھینچی ہوئی لاہوت کو جا سکتے ہیں
نہیں ہے تلخ گوئی شیوۂ سنجیدگاں لیکنمجھے وہ گالیاں دیں گے تو کیا چپ سادھ لوں گا میں
چاند کے پہلو میں دم سادھ کے روتی ہے کرنآج تاروں کا فسوں خاک نظر آئے گا
دم سادھ کے بیٹھا ہوں اگرچہ مرے سر پراک شاخ ثمر دار ہے تلوار نہیں ہے
کل ہی بچھڑے تھے مگر لگتا ہےاک صدی بیت گئی ہو جیسے
میں بھی سوال پوچھ کے خاموش ہو گیااس نے بھی چپ ہی سادھ لی میرے سوال پر
کیسی چپ سادھ لی ہے کوؤں نےجیسے بس کوئلیں ہی بولی ہیں
دم سادھ کے دیکھوں تجھے جھپکوں نہ پلک بھیآنکھوں میں سمو لوں ترے لہجے کی دمک بھی
تری ناراضگی بھی ختم کرنی ہے ابھی توتماشا سادھ کر جوکر بنیں گے جو بھی ہوگا
بادل گرجے بجلی کڑکے یا ساون بھادوں برسیںہم سڑکوں پہ رہنے والے چپی سادھ کے سو لیں گے
اسی میں بہتری ہے سادھ لیجئے چپیندی میں رہ کے مگر سے لڑا نہیں کرتے
لوگ دم سادھ گئے خوف نے گھیرا ایسےکوئی اندیشۂ بے کار بھی باقی نہ رہا
نعرہ علی کا ورد کرے سنکھ کی صداچمٹوں کے ساتھ ڈھول بجیں پھونکیں ناد کو
کون دلوں پر دستک دے گایادوں نے دم سادھ لیے ہیں
تو نے چپ سادھ لی موضوع محبت دے کرگفتگو تجھ سے جو ہونی تھی زمانے سے ہوئی
ابھی دم سادھ کے چپ چاپ بیٹھوابھی وحشت کا جنگل جاگتا ہے
اک بہت پرانا سادھو تھا اک دکھ کو وہ نہیں سادھ سکاوہ تب سے فائن آرٹ میں ہے اس دکھ کو کم کرنے کے لیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books