aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "saakit"
مدتوں سے ساکت و جامد ہے یہ نایاب دلکون اس دریا کی موجوں کی روانی لے گیا
ترے اک اشارے پہ ساکت کھڑے ہیںنہیں کہہ کے سب سے گزر جانے والے
پاؤں ساکت ہیں مگر گھوم رہی ہے دنیازندگی ٹھہری ہوئی لگتی ہے رفتار کے ساتھ
ناخدا بے خود فضا خاموش ساکت موج آباور ہم ساحل سے تھوڑی دور پر ڈوبا کیے
خود تو ساکت ہے مثال تصویرجنبش غیر سے ہے رقص کناں
نگاہیں مضطرب اترا ہوا چہرہ زباں ساکتجو تھی اپنی وہی اب ان کی حالت ہوتی جاتی ہے
ساکت کھڑا تھا وقت مگر تیشہ زن ہواپتھر کی تہہ سے زیبؔ نکالے گئی مجھے
پاؤں ساکت ہو گئے ثروتؔ کسی کو دیکھ کراک کشش مہتاب جیسی چہرۂ دل بر میں تھی
ساکت رہیں تو ہم ہی ٹھہرتے ہیں با قصوربولیں تو بات بڑھتی ہے چھوٹی سی بات سے
چاند ساکت ہے رک گئے تارےاب وہ آئیں تو غم کی رات ڈھلے
ایک وحشت سی رہی تجھ سے بچھڑ کر دل میںلب ساکت سے مگر کوئی بھی شکوہ نہ ہوا
پھول ببول کے اچھے ہیں لیکن ساکت تصویروں میںسچ مچ کے صحراؤں کی تو اس دل جیسی صورت ہے
کتنا ساکت نظر آتا ہے ہواؤں کا بدنشاخ پر پھول بھی پتھرایا ہوا لگتا ہے
دل محو اضطراب نظر ساکت و خموشیہ کون سامنے سے گزرتا چلا گیا
ہر ایک موج ہے ساکت یم محبت کیمرے بغیر کناروں کو نیند آئی ہے
رواں دواں ہیں کسی سمت میں کہ ساکت ہیںپھر ایک بار ستاروں کی آنکھ مل کر دیکھ
میں کہ دریا تھا جو اب ساکت ہوںکھو گئی مجھ میں روانی میری
مرتعش دل ہوا ہے پھر ساکتحلق خشک دل خراب اف توبہ
زمین و آسماں ساکت پڑے تھےمرے کمرے کا پنکھا چل رہا تھا
اسی میں خندہ لبی شان بے نیازی ہےہر ایک تیر کا ساکت جواب دے جاؤ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books