aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "saaz-e-ajal"
نغمہ ساماں عجب انداز سے ہے ساز اجلسر سمٹتے ہیں جہاں تان وہاں ٹوٹتی ہے
مجھ کو مری مجال سے زیادہ جنوں دیادھڑکن کی لے کو ساز اجل کر دیا گیا
اے سازؔ کچھ نہ کچھ تو ہے اس لطف خاص میںذکر ان کی انجمن میں مرا بار بار ہے
نہیں ہے مونس جاں سازؔ کوئیدکھاوے کی فقط دل داریاں ہیں
یہ میرا ظرف ہے جو میں نے کڑوے گھونٹ پی کر بھیسر محفل تری ساقی گری کی آبرو رکھ لی
کی یوں تو مرے نفس سرکش نے بہت کوششٹوٹا نہ مرے سر کا سجدات سے سمجھوتہ
اس دہر کے ازل سے یہ لیل و نہار ہیںسورج کو دن کی چاند کو ہے رات بھر کی قید
تمہارے دل میں بھی گھر کر چکے ہوں چپکے سےتو آؤ سازؔ کے اشعار چھین لو مجھ سے
اے سازؔ مرے دل میں اب جان نہیں باقیگو خون کا رگ رگ میں دوران مکمل ہے
سازؔ آسانی مرے ہاتھ آ گئیآ گیا جس وقت میں مشکل کے ہاتھ
ہے یہ امداد باہمی کا بھونپانچ کی اینٹ سات کا پتھر
یہی وہ ساعت فن جس میں آپ ہوں نہ مخلیہی ہے وقت مگر ہم سے بات کرنے کا
اب کسی حور میں باقی نہیں احساس کششمیرے سر پر کسی آسیب کا سایہ بھی نہیں
نہ پوچھ سازؔ کو وہ تو سراب والوں سےپھرے ہے کاسۂ دل میں حقیقتیں مانگے
سو دشت سمندر چھانو پر آتے رہو قریۂ دل تک بھیبیرونی ہوا کے جھونکوں میں اک موج مقامی رہنے دو
جس کو سب سہل طلب جان کے کرتے تھے گریزاک وہی شخص سوئے منزل دشوار گیا
جمود کا ایک دور گزرا تھا فکر و فن پرطویل عرصے کے بعد پھر سازؔ ہم ہوئے تھے
یوں تو سو طرح کی مشکل سخنی آئے ہمیںپر وہ اک بات جو کہنی نہ ابھی آئے ہمیں
کیا ان سے سماعت بھی گزر پائے گی اے سازؔوہ در جو تہہ جنبش مضراب کھلیں گے
ماجرا روح کی وحشت کا نجی ہے اے سازؔآگے روداد نہیں ہم کو سنانی اپنی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books